ETV Bharat / state

SIU Raid in Shopian شوپیاں میں ایس آئی یو کے چھاپے - جموں وکشمیر پولیس

جموں و کشمیر پولیس کی خصوصی تفتیشی یونٹ( ایس آئی یو) نے غیر مقامی مزدورں پر حملے کے کیس کے سلسلے میں منگل کے روز شوپیاں کے راول پورہ علاقے میں تلاشی کارروائی انجام دی۔

siu-conducts-searches-in-shopian
شوپیاں میں ایس آئی یو کے چھاپے
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 29, 2023, 5:08 PM IST

Updated : Aug 29, 2023, 5:17 PM IST

شوپیاں: اسٹیٹ انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو ) نے منگل کے روز شوپیاں کے راولپورہ گاؤں میں چھاپے مارے ۔ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ ایس آئی یو شوپیاں میں غیر مقامی مزدوروں پر حملوں کے معاملے میں چھاپے مارے گئے۔

اطلاعات کے مطابق ایس آئی یو نے منگل کے روز راولپورہ شوپیاں میں کئی مقامات پر چھاپے ڈالے ۔ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی آر زیر نمبر 126/23کے سلسلے میں رہائشی مکانوں کی تلاشی لی گئی ۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک چھاپہ ماری کا سلسلہ جاری تھا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

مزید پڑھیں: Sarjan Barkati Arrested by SIA سرجان برکاتی کو ایس آئی اے نے کیا گرفتار

یاد رہے کہ قصبہ شوپیان کے گاگرن علاقے میں 13 جولائی جمعرات کی شام دیر گئے قریب 9 بجے نامعلوم بندوں برداروں نے غیر ریاستی مزدوروں پر فائرنگ کی جس میں تین غیر ریاستی مزدور زخمی ہوگئے تھے.نامعلوم بندوں بردار گاگرن شوپیاں میں ارشاد حسین صوفی کے مکان میں گھس گئے جہاں پر تین غیر ریاستی مزدور کرایہ پر رہ رہے تھے پر گولیاں چلائیں جس کی وجہ سے تینوں مزدور زخمی ہوگئے۔حملہ کے بعد شوپیاں پولیس اسٹیشن میں کیس ایف آئی آر نمبر 126/2023 درج کرکے تحقیقات کا عمل شروع کیا گیا وہیں اس کیس کے سلسلہ میں چھاپے ڈالے گئے ۔
اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے ان مزدوروں پر ملٹنٹوں کے حملے کو روکنے میں ناکام رہنے پر اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) شوپیاں غلام جیلانی کو رینج پولیس ہیڈکوارٹر اننت ناگ کے ساتھ منسلک کردیا تھا۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر پولیس کی اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے شعلہ بیان مقرر اور علیحدگی پسند سوچ کے حامل سرجان برکاتی کو منی لانڈرگ اور علیحدگی پسند سرگرمیوں کو تقویت دینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ سرجان برکاتی گزشتہ چھ برسوں سے سنہ 2016 کے عوامی مظاہروں میں شعلہ بیانی اور ان کے منفرد نعرہ بازی دینے کے الزام میں جیل میں ہیں۔

بتادیں کہ وادی کشمیر میں اس سے پہلے بھی متعدد مقامات پر مختلف مقدمات کے تحت قومی تحقیقاتی ایجنسی اور ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے چھاپہ ماری کی گئی تھی اور اس دوران متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا جب کہ ٹیرر فنڈنگ کیس کے سلسلے میں مختلف افراد کی املاک کو ضبط بھی کیا گیا تھا۔

Last Updated : Aug 29, 2023, 5:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.