ETV Bharat / state

SIA Raids in Kashmir کشمیر کے مختلف علاقوں میں ایس آئی اے کی طرف سے چھاپہ مار کارروائی

وادی کشمیر کے متعدد مقامات پر آج علی الصبح سے 'اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی' ایس آئی اے کی جانب سے چھاپہ ماری کی جارہی ہے، تاہم ابھی تک اس سلسلہ میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

چھاپہ مار کاروائی
author img

By

Published : Jun 1, 2023, 8:35 AM IST

Updated : Jun 1, 2023, 1:01 PM IST

چھاپہ مار کاروائی

شوپیان: وادی کشمیر کے مختلف مقامات پر پر ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کی طرف سے آج علی الصبح سے چھاپہ مار کاروائیاں انجام دی جارہی ہیں۔جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آی اے) کی طرف سے متعدد مقامات پر چھاپے مار کاروائیاں شروع کی گئی ہیں جو ابھی تک جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے پولیس و سی آر پی ایف اہلکاروں کے ہمراہ ضلع شوپیاں کے کاشیو اور ہیف شرمال کے علاقوں میں چھاپے ماری کر رہی ہے۔ یہ چھاپے ماری کس مقصد اور کن لوگوں کے مکانوں پر مارے جا رہے ہیں۔ اس حوالہ سے ابھی تک تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ خبر تحریر کرنے تک چھاپہ مار کاروائیاں جاری تھی۔

چھاپہ مار کاروائی

اننت ناگ میں چھاپے ماری
ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے)اسٹیٹ انوسٹگیشن ایجنسی نے جمعرات کی علی الصبح جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ ایجنسی میں درج عسکریت پسندی سے متعلق کیس کی تحقیقات کے سلسلہ میں ضلع اننت ناگ کے شانگس چھترگل اور سمتھن بجبہاڑہ میں چھاپہ مار کارروائی انجام دی گئی ۔

مزید پڑھیں: NIA Raid In Kashmir این آئی اے نے سرینگر اور بڈگام میں چھاپہ ماری کے دوران قابل اعتراض مواد ضبط کیا، ترجمان
سرکاری ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ایجنسی نے مقامی پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس ( سی آر پی ایف) کی مدد سے مشترکہ طور ضلع اننت ناگ کے دو مقامات پر یہ چھاپہ مار کارروائی کی۔ ذرائع کے مطابق ایس آئی اے نے کشمیر میں درج ایک کیس کے سلسلہ میں کی جارہی جانچ کے سلسلہ میں تلاشی کاروائی کی ہے۔ سرکاری طور پر اس سلسلہ میں ابھی تک کوئی انکشاف نہیں کیا گیا۔

پلوامہ میں چھاپہ ماری

ایجنسی کی جانب سے پلوامہ ضلع کے اچھن علاقے میں بھی چھاپہ مار کارروائی انجام دی گئی ہے۔ یہ چھاپہ مار کارروائی کشمیری پنڈت سنجے شرما قتل کیس کے سلسلے میں انجام دی گئی۔

واضح رہے کہ ضلع پلوامہ کے اچھن علاقے میں بینک اے ٹی ایم گارڈ کام کرنے والے کشمیری پنڈت سنجے شرما کو عسکریت پسندوں کی جانب سے امسال فروری کے ماہ ان کے گھر کے قریب ہی ہلاک کردیا گیا تھا۔ اس ضمن میں پولیس نے ایک بیان بھی جاری کیا تھا۔ شرما کو ہلاک کرنے والے عسکریت پسند کو بھی ایک جھڑپ میں ہلاک کردیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں آج ایس آئی اے کشمیر نے اس مقدمہ ایف آئی آر نمبر 14/2023 کے تحت کشمیر کے متعدد مقامات پر تلاشی کاروائی انجام دے رہی ہے۔ یہ چھاپہ مار کارروائی پولیس اور سی آر پی ایف انجام دی گئی ہیں۔

Last Updated : Jun 1, 2023, 1:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.