ETV Bharat / state

تاریخی مغل روڈ پر برف ہٹانے کا کام شروع - شدید برفباری

تاریخی مغل روڈ کے لگاتار بند ہونے کے بیچ حکام نے سنیچر کو شاہراہ پر سے برف ہٹانے کا عمل شروع کردیا ہے۔

تاریخی مغل روڑ پر برف ہٹانے کا کام شروع
تاریخی مغل روڑ پر برف ہٹانے کا کام شروع
author img

By

Published : Mar 6, 2021, 4:41 PM IST

وادی کشمیر کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع سے جوڑنے والی 84 کلومیٹر تاریخی مغل شاہراہ پر سے برف ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ اس سال بھاری برفباری ہونے کی وجہ شاہراہ پر ہیر پورہ علاقے میں 4 فٹ برف جمع ہے، جبکہ دبجن علاقے میں 6 اور پیر کی گلی میں 7 فٹ برف جمع ہے۔

چیف انجینئر میکینکل ڈویژن رشید احمد ڈار نے ہفتہ کو مغل روڈ کا دورہ کرکے برف ہٹانے کے کام کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ ’’آج سے مغل روڈ پر برف ہٹانے کا کام شروع کیا گیا ہے اور شوپیاں سے پیر کی گلی تک راستہ جلد ہی صاف کیا جائے گا اور عنقریب ہی روڑ پر ٹریفک کی آمد و رفت بحال کر دی جائے گی۔‘‘

تاریخی مغل روڑ پر برف ہٹانے کا کام شروع

انہوں نے مزید بتایا کہ سڑک کی مکمل بحالی کا انحصار موسم کی صورتحال پر منحصر ہے کیونکہ سڑک پر بہت زیادہ برف جمع ہے۔

یاد رہے کہ مغل روڈ کو گزشتہ سال دسمبر کے مہینے میں شدید برفباری کی وجہ سے ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا اور جبکہ شوپیاں ضلع انتظامیہ اور محکمہ مغل روڈ کی ہدایت پر اس شاہراہ پر سے ہیر پورہ شوپیان تا پیر کی گلی کو آمد و رفت کے قابل بنائے جانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.