ETV Bharat / state

شوپیان: صحافیوں میں پی پی ای کٹس تقسیم

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں سماجی کارکن کی جانب سے ناول کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے ضلع میں کام کر رہے صحافیوں میں پی پی ای پرسنل پروٹیکشن ایکیوپمنٹ کٹ تقسیم کیے۔

شوپیان صحافیوں میں پی پی ای کٹس تقسیم
شوپیان صحافیوں میں پی پی ای کٹس تقسیم
author img

By

Published : May 18, 2020, 3:59 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں مبارک احمد صوفی نامی ایک سماجی کارکن نے کوروناوائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے عائد لاک ڈائون کے دوران اپنے فرائض بحسن خوبی انجام دینے والے صحافیوں میں پی پی ای پرسنل پروٹیکشن ایکیوپمنٹ کٹ تقسیم کیے۔

سماجی کارکن نے بتایا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران صحافی اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر عوام تک مکمل تفصیل پہنچا رہے ہیں اور ریڈ زون والے علاقوں میں انکی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان صحافیوں میں پی پی ای کٹس تقسیم

انہوں نے بتایا کہ صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جانا بے حد لازمی ہے کیونکہ ’’وہ دنیا بھر میں پورے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے اس وبائی وقت میں پوری لگن کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔‘‘

مبارک احمد نے بتایا کہ جس طرح محکمہ صحت، پولیس اور میونسپل کمیٹی سے وابستہ افراد کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں صف اول کے ورکر ہیں بلکل اسی طرح صحافی بھی فرنٹ لائن ورکرز ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس کے خلاف اس لڑائی میں صحافیوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے اور انکے تحفظ کی طرف کوئی خاطر خواہ توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.