ETV Bharat / state

شوپیان فرضی انکاؤنٹر: جسد خاکی کو لواحقین کے حوالے کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Sep 26, 2020, 7:11 AM IST

Updated : Sep 26, 2020, 7:24 AM IST

سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے فرضی انکاؤنٹر میں شامل سکیورٹی فورسز کے اہلکار کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

justice
justice

جموں و کشمیر میں سیاسی جماعتوں نے امشی پورہ، شوپیان میں مبینہ فرضی تصادم میں ہلاک کیے گئے تین نوجوانوں کے ڈی این اے نمونے انکے اہل خانہ کے نمونوں سے ملنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جو سکیورٹی اہلکار انکی ہلاکت میں شامل تھے انکو سخت سزا دی جانی چاہیے۔

شوپیان فرضی انکاؤنٹر: جسد خاکی کو لواحقین کے حوالے کرنے کا مطالبہ

انڈین نیشنل کانگریس کے سینئر رہنما ایڈوکیٹ مسعود چودھری نے کہا کہ یہ پہلے سے ظاہر ہوا تھا کہ شوپیاں امشی پورہ میں تین بے گناہ مزدورں کو مارا گیا ہے لیکن پھر بھی سرکار نے قانون اور دیگر لوازمات پورا کرنے کے لئے ڈی این اے سیمپل کے نمونے ان کے اہل خانہ سے لئے تھے تاہم اب صاف ہوچکا ہیں کہ یہ وہ تین بے گناہ مزدور تھے جو ضلع رجوری سے شوپیاں مزدوری کرنے گئے تھے۔ اب سرکار کو چاہیے کہ وہ ان نوجوانوں کی جسد خاکی کو ان کے لواحقین کے حوالے کرے تاکہ وہ ان کی آخری رسومات مذہبی طور طریقے سے پورا کرے۔

واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کے شوپیان کے امشی پوری علاقے میں 18 جولائی کو فوج نے دعوٰی کیا تھا کہ انہوں انکاؤنٹر میں تین نامعلوم عسکریت پسند ہلاک کیا ہے۔ تاہم ضلع راجوری کے ایک دور افتادہ گاؤں کے مقامی لوگوں نے دعوٰی کیا تھا کہ یہ تینوں ہلاک شدہ افراد انکے اہل خانہ ہیں اور فوج پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے انکے بیٹوں کو فرضی تصادم میں ہلاک کیا ہے۔ جس کے بعد فوج اور پولیس نے تحقیقات شروع کی۔

Last Updated : Sep 26, 2020, 7:24 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.