جموں وکشمیر کے شوپیاں میں فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف کی 178 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس نے ضلع شوپیاں کے ہیف شرمال علاقے کے باغیچوں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے پر تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔ اسی دوران علاقے کے نیل ناگ نام کے باغیچے میں عسکریت پسند موجود تھے۔ جوں ہی فورسز اہلکار ان باغیچوں کی طرف بڑھنے لگی تو یہاں موجود عسکریت پسندوں نے فورسز اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی طرفین میں انکاؤنٹر شروع ہوا۔ کچھ دیر تک گولیوں کا تبادلہ جاری رہنے کے بعد سناٹا چھا گیا۔ Shopian Encounter, Militants Fled
وہیں فورسز اہلکاروں نے محاصرے کو سخت کرکے سبھی ممکنہ راستوں پر پہرے بٹھا کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ تاہم عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب رہے، فورسز کی جانب سے علاقے میں تلاشی آپریشن ختم کردیا گیا۔