ETV Bharat / state

Shopian Encounter: شوپیان انکاؤنٹر تین فورسز اہلکار زخمی، ترال میں محاصرہ

جمعرات کی صبح سیکیورٹی فورسز نے محصور علاقے میں تلاشی کارروائی دوبارہ شروع کی تاہم کسی عسکریت پسند کی موجودگی کے آچار نہیں ملے اسلئے فورسز نے محاصرہ ختم کیا۔ ادھر ترال کے مونگہامہ گاؤں میں سیکیورٹی فورسز نے تلاشی کارروائی شروع کی۔ Three Forces Injures in Sopian Encounter۔

Shopian Encounter
Shopian Encounter
author img

By

Published : Jan 27, 2022, 10:17 AM IST

Updated : Jan 27, 2022, 11:53 AM IST

سیکیورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے چک نوگام علاقے کو محاصرے میں رکھا تھا اور گاؤں کی طرف جانے والے سبھی راستوں کو سیل کردیا گیا تھا۔

یہ محاصرہ اسوقت شروع ہوا تھا جب بدھ کی شام دیر گئے عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا، جس میں تین فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ Injures Forces in Shopian Encounter۔

Shopian Encounter
Shopian Encounter

تفصیلات کے مطابق فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس نے ضلع کے چک نوگام علاقے کو عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ Chaknavgam in Shopian Jammu Kashmir۔

تلاشی آپریشن شروع ہونے کے دوران ہی عسکریت پسندوں نے فورسز اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جس میں تین فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔ جن کی شناخت سومویر کمار، سنیل کمار اور میانک سنگھ کے بطور ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:

ابتدائی فائرنگ کے تبادلے کے بعد فورسز اہلکاروں نے پورے علاقے میں جمعرات کی صبح تک سرچ آپریشن جاری رکھا، تاہم عسکریت پسند فرار ہو گئے اور فورسز اہلکاروں کو خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا۔

جمعرات کی صبح فورسز نے علاقے میں دوبارہ تلاشی کارروائی شروع کی تاہم کسی عسکریت پسند کی موجودگی کا کوئی سراغ نہیں مل پایا۔ باور کیا جاتا ہے عسکریت پسند رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

دریں اثنا جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں سیکیورٹی فورسز نے مونگہامہ گاؤں کا محاصرہ کرکے تلاشی کارروائی شروع کی ہے۔

cordon and search operation in monghama tral

Last Updated : Jan 27, 2022, 11:53 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.