ETV Bharat / state

شوپیان انکاؤنٹر ختم: تین عسکریت پسند ہلاک، دو فوجی اہلکار زخمی - اردو خبر

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے چتراگام علاقے میں گزشتہ کل ہوئے انکاؤنٹر میں تین مقامی عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دو فوجی اہلکاروں کو بھی گولیاں لگی ہیں جن میں سے ایک اہلکار کو علاج کے لیے بادامی باغ سرینگر پہنچایا گیا ہے۔

شوپیان انکاؤنٹر ختم، تین عسکریت پسند ہلاک دو فوجی اہلکار زخمی

author img

By

Published : Apr 11, 2021, 9:05 AM IST

شوپیان ضلع کے چتراگام علاقے کے ستراجن باغیچوں میں تین عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز کے اہلکار جن میں فوج کی 34 آر آر، سی آر پی ایف کی 178 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس شامل تھے، نے ستراجن باغیچوں کو محاصرے میں لے کر سبھی ممکنہ راستوں کو بند کرتے ہوئے تلاشی کارروائی شروع کی۔

فورسز اہلکار ابتدائی لمحہ میں محاصرے کی غرض سے جب ایک شیڈ کے نزدیک پہنچ گئے تو وہاں موجود عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائر کر دی جس کے بعد طرفین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو کچھ ہی وقت تک جاری رہا اور اس ابتدائی فائرنگ میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا جبکہ مزید دو عسکریت پسندوں کو کئی بار سرنڈر کرنے کے لیے کہا گیا۔ اگرچہ ان عسکریت پسندوں کے گھر والوں کو بھی جائے تصادم کے نزدیک اپنے بچوں کو سرنڈر کرنے کے لیے کہنے کا موقع بھی دیا گیا۔ تاہم عسکریت پسندوں نے سرنڈر کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد مزید دو عسکریت پسند ہلاک کیے گئے۔

موصولہ ذرائع نے ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت عبید فاروق ولد فاروق احمد ساکن گناپورہ شوپیان، فیصل گلزار ولد گلزار احمد گنائی ساکن چتراگام اور آصف بشیر ولد بشیر احمد گنائی ساکن چتراگام شوپیان۔

یاد رہے کہ مارے گئے عسکریت پسندوں میں ایک 16 سالہ نابالغ عسکریت پسند جو چار بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا بھی شامل ہے جس نے چار روز قبل ہتھیار اٹھائے تھے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.