جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے چکورہ علاقے میں فورسز اہلکاروں اور عسکریت پسندو کے درمیان اج دوپہر ہوئے تصادم میں عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔
اطلاعات کے مطابق فورسز اہلکار جن میں فوج کی 34 آر آر سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس شامل ہے، نے منگل کے روز دن کے ایک بجکر 30 منٹ کو چکورہ علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی مصدقہ اطلاع ملنے پر محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائیاں شروع کی تھی۔
تلاشی کارروائیاں کے دوران فورسز اہلکار جب ایک باغیچے کی طرف تلاشی کرنے کے غرض سے آگے بڑھنے لگے تو یہاں چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز اہلکاروں پر زبردست فائرنگ کی، فورسز اہلکاروں نے پوزیشن سنبھال کر جوابی کاروائی کی اور انکاونٹر شروع ہوا اس انکاونٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں، جنکی شناخت زرائع نے زبیر احمد جو بڈگام ضلع کا رہنے والا ہے اور ریس احمد ساکنہ نوگام ویہل شوپیان کے بطور کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شوپیاں میں انکاؤنٹر، 2 عسکریت پسند ہلاک
اس دوران مقامی نوجوانوں نے فورسز اہلکاروں پر پتھراؤ بھی کیا جنہیں منتشر کرنے کے لیے فورسز اہلکاروں نے پیلٹ اور آنسوں گیس کے گولے داغے۔
انکاؤنٹر شروع ہوتے ہی ضلع میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کو معطل کردیا گیا تھا اور ابھی بھی انٹرنیٹ خدمات معطل ہے۔