شوپیاں کے ڈپٹی کمشنر چودھری محمد یاسین نے برفباری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں کے مقامی افراد کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ڈپٹی کمشنر شوپیاں چودھری محمد یاسین نے آج ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے یہاں برف ہٹانے کے کام اور ضروری اشیا کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر شوپیان نے ضلع کے دانگام، وانگام، کچھڈور اور ان کے قریبی علاقوں کا دورہ کیا۔
اس دوران ان کے ہمراہ باقی ضلع افسران بھی تھے۔
دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع میں گزشتہ تین دنوں سے سڑکوں پر سے برف ہٹانے کا تیزی سے جاری ہے اور بیشتر سڑکوں پر سے برف ہٹا دی گئی ہیں اور ابھی بھی مشینری لگا کر برف ہٹانے کا کام جاری ہے ہیں۔
مزید پڑھیں:کپوارہ کے دوردارز علاقوں کی سڑکیں تا حال برف سے بند
دورے کے دوران انہوں نے لوگوں سے بھی بات چیت کی اور دیگر بنیادی ضرورت سے متعلق ان سے جانکاری لی۔