ETV Bharat / state

شوپیان: دستکاری صنعت کے فروغ میں حکومت پیش پیش

author img

By

Published : Apr 21, 2021, 4:48 PM IST

محکمہ نے ابتدا سے ہی روز گار کے اس بڑے وسیلے کو قائم رکھنے کے لیے دستکاروں کی بہبود کی جانب اپنی زیادہ کوششیں مرکوز کیں۔ دستکاری صنعت کے فروغ کے لیے جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ اس صنعت سے وابستہ افراد کو فائدہ پہنچے۔

شوپیان: دستکاری صنعت کے فروغ میں حکومت پیش پیش
شوپیان: دستکاری صنعت کے فروغ میں حکومت پیش پیش

کشمیر میں دستکاری صنعت اتنی ہی پرانی ہے جتنی تقریباً یہاں کی اسلامی تاریخ پرانی ہے۔ اس تعلق سے کہا جاتا ہے کہ' سنہ 1372 عیسوی میں جب امیر کبیر میر سید علی ہمدانیؒ اشاعت اسلام کے لیے پہلی بار ایران سے کشمیر تشریف لائے تبھی انہوں نے دنیا کے مختلف گوشوں سے ہنر مند کاریگروں کو اپنے ساتھ لا کر کشمیر میں دستکاری کی داغ بیل ڈالی جو اس وقت کشمیر کی پست ترین معیشت میں ایک انقلابی ابتدا تھی اور یہی انقلابی ابتدا کشمیر کی اقتصادی اور معاشی ارتقا کا سبب بنی۔

ان کی کاوشوں، دستکاروں کی لگن، محنت اور خون جگر سے کشمیر کی دستکاری شہرہ آفاق کی حدوں کو پار کر گئی۔ حکومت جموں و کشمیر میں ان دستکاری کی ترقی اور فروغ اور دستکاریوں سے وابستہ افراد کی بہبودی کے لیے 1975 میں محکمہ ہینڈی کرافٹس کو وجود میں لایا۔

محکمہ نے ابتدا سے ہی روز گار کے اس بڑے وسیلے کو قائم رکھنے کے لیے دستکاروں کی بہبود کی جانب اپنی زیادہ کوششیں مرکوز کیں۔ دستکاری کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ اس صنعت سے وابستہ افراد کو فائدہ پہنچے۔

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں ہزاروں افراد اس صنعت سے وابستہ ہیں۔ محکمہ ہینڈلوم و ہینڈی کرافٹس ضلع شوپیان نے ضلع میں 6 تربیتی مراکز قائم کیے ہیں جہاں پر بے روز گار لڑکیاں اور لڑکے مختلف ہنر میں سالانہ تربیت حاصل کر رہے ہیں اور اپنا روزگار چلاتے ہیں۔

اس ضمن میں محکمہ دستکاروں کا رجسٹریشن کرکے ان کے کاروبار کو فروغ دینے کے لیے مالی معاونت فراہم کرتا ہے اور آسان شرح سود پر قرضہ فراہم کرتا ہے۔ گذشتہ سال یعنی 2020 میں ضلع شوپیان میں 1400 مختلف ہنر سے وابستہ کاریگروں کی رجسٹریشن کی گئی اور 50 دستکاروں کو ضلع کے مختلف بنکوں کے نام لون کیس بھیجے گئے جس پر 5 سال تک 10 فیصدی سود سبسڈی فراہم کر دی گئی۔

محکمہ ہینڈی کرافٹس نے پیداوار میں اضافہ اور دیگر انتظام ریاست اور ریاست کے باہر بھی کیے ہیں۔ نمائش گاہ سرینگر اور جموں میں دہلی کی طرز پر کشمیر ہاٹ قائم کیے ہیں، جہاں پر رجسٹرڈ دستکار اپنی مصنوعات فروخت کرسکتے ہیں۔ اس کے علاہ محکمہ ہینڈی کرافٹس ریاست اور بیرون ریاست میں بھی کرافٹ بازار اور ایکسپو یعنی چھوٹی بڑی نمائشوں کا اہتمام بھی کرتا ہے۔

اس سلسلہ میں محکمہ ہرسال رجسٹرڈ دستکاروں سے موضوں وقت پر درخواستیں طلب کرتا ہے اور بعد میں ان کو نمائش میں شرکت کرنے کا مواقع فراہم کرتا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.