ETV Bharat / state

No bridge in Chack Siddo shopian: شوپیاں میں پل کی عدم دستیابی سے کئی کنبے پریشان - چک سیدھو پل کی عدم دستیابی

شوپیاں ضلع کے چک سیدھو علاقے کے باشندوں نے، گزارشات کے باوجود، علاقے میں پل تعمیر نہ کرنے پر متعلقہ حکام، ایل جی انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ Shopian Chack Siddo Lack of Basic facilities

شوپیاں میں پل کی عدم دستیابی سے کئی کنبے پریشان

author img

By

Published : Mar 6, 2023, 3:35 PM IST

شوپیاں میں پل کی عدم دستیابی سے کئی کنبے پریشان

شوپیاں: جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے چک سیدھو علاقے میں رہائش پذیر درجنوں کنبوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے علاقے کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے اعتبار سے جان بوجھ کر نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا۔ لوگوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’چک سیدھو علاقے کو تعمیر وترقی کے لحاظ سے ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ہے، علاقے میں نہ پینے کے صاف پانی کا معقول انتظام ہے اور نہ ہی بجلی شیڈول کے مطابق فراہم کی جاتی ہے۔‘‘

چک سیدھو کے باشندوں نے مزید کہا کہ علاقے کے بیچوں بیچ ایک نالہ گزرتا ہے اور نالہ کی دونوں طرف لوگ آباد ہے۔ انہوں نے کہا کہ نالہ پر پل نہ ہونے کے سب ایک ہی علاقے، بستی اور گاؤں کے باشندے ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ قائم نہیں کرتے پاتے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے نالہ پار کرنے کے لیے از خود لکٹی کا ایک عارضی پل تیار کیا ہے جو موسمی تبدیلی کے سبب جلد ہی خستہ ہو جاتا ہے۔

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا کہ لوگوں کو نالہ عبور کر کے اپنی زندگی کو رواں دواں رکھنا پڑ رہا ہے اور جب نالے میں پانی کا بہاؤ تیز ہوتا ہے تو اس صورت میں لوگ نالہ پار نہیں کر پاتے، بلکہ بعض اوقات پانی کے تیز بہاؤ میں پل ڈہہ جاتی ہے اور لوگوں کی زندگی تھم جاتی ہے جس سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لکڑی سے بنا عارضی پُل پار کرنا ’’خطروں کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ پختہ اور مضبوط رابطہ پل کی عدم دستیابی کے سبب بچے پل پار کرنے سے کتراتے ہیں، نتیجتاً بچے حصول تعلیم سے محروم ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پل نہ ہونے کے سبب بیمار افراد کو اسپتال پہنچانے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

چک سیدھو، شوپیاں کے باشندوں نے حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لوگوں کو جان بوجھ کر بنیادی سہولیات سے محروم رکھنے کا الزام عائد کیا۔ لوگوں کے مطابق ’’لکڑی سے بنا عارضی پل کبھی بھی کسی بڑے حادثے کا موجب بن سکتا ہے، گزارشات کے باوجود حکام کی جانب سے اس حوالہ سے ٹھوس اور مناسب اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Shopian Residents Demand Road Construction: سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے اعلانات کاغذوں تک ہی محدود

ایک مقامی شہری نے بتایا کہ رابطہ پل کی عدم دستیابی سے انکی زندگی بے معنی ہو کر رہ گئی ہے، پل اور سڑک رابطے کے لیے وہ ہر سال متعلقہ اداروں کو درخواست پیش کرتے ہیں لیکن ان کی داد رسی نہیں ہوتی۔ ادھر، اس حوالہ سے نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر شبیر احمد کلے نے بھی علاقے کا دورہ کرکے یہاں لوگوں کو پیش آ رہی مشکلات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ وہ پارٹی کے اعلیٰ عہدیداران سے بات کرکے لوگوں کو امسال نیا پل تعمیر کرانے کے لئے پوری کوشش کریں گے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.