ETV Bharat / state

Sec Labour Visits NEET Toppers سکریٹری لیبر اینڈ امپلائمنٹ نے نیٹ ٹاپرز کے گھر کا دورہ کیا - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

سکریٹری لیبر اینڈ امپلائمنٹ اعجاز بٹ نے شوپیان کے نیٹ ٹاپر کے گھر جاکر انہیں مبارکباد دی۔ Secretary Labour and Employment

حاذق
حاذق
author img

By

Published : Sep 14, 2022, 2:07 PM IST

تریج، شوپیان: اعجاز احمد بٹ (آئی اے ایس) جو کہ لیبر اینڈ امپلائمنٹ کے سیکرٹری ہے نے آج شوپیاں ضلع کے تریج علاقے میں نیٹ ٹاپر حاذق پرویز لون کے گھر جاکر انہیں مبارکباد دی۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ حاذق پرویز لون نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ شوپیان کے نوجوان جب اپنا ہدف طے کرتے ہیں تو وہ کچھ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ Secretary Labour and Employment Visits NEET Toppers Home

یہ بھی پڑھیں:

یہ بھی پڑھیں:

اعجاز احمد بٹ نے حاذق پرویز کے والدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان کی محنت اور پڑھائی کے بارے میں بہت طویل گفتگو کی۔ انہوں نے حاذق کی کامیابی کو پورے ضلع کے ساتھ ساتھ یو ٹی جموں و کشمیر میں فخر کی تحریک قرار دیا۔ NEET Toppers Felicitated in Shopian

یاد رہے کہ شوپیان ضلع کے تریج علاقے کے رہنے والے حاذق پرویز لون جو ایک میوہ تاجر کے فرزند ہیں نے ملکی سطح کے نیٹ یوجی امتحان میں 720 میں سے 710 پوائنٹس حاصل کرکے ملکی سطح پر 10واں رینک حاصل کیا ہے۔

حاذق پرویز جو کہ اس امتحان میں جموں وکشمیر سے ٹاپر بھی ہیں، اپنے کامیابی پر کافی خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں توقع کر رہا تھا کہ میں نیٹ میں کامیابی حاصل کروں گا، لیکن 10واں رینک حاصل کرنا میری توقعات سے باہر تھا۔ مجھے یقین نہیں آیا کہ جب مجھے معلوم ہوا کہ میں ٹاپ 10 کی فہرست میں شامل ہوں۔'

قبل ازیں حاذق نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین اور اساتذہ کو دیتے ہوئے کہا کہ 'میری کامیابی والدین اور آکاش انسٹی ٹیوٹ سرینگر کے اساتذہ کے تعاون اور کوششوں کے بغیر ممکن نہیں تھی۔' حاذق نے آٹھویں تک ڈولفن پبلک اسکول پلوامہ میں تعلیم حاصل کی اور پھر شاہ ہمدان پبلک اسکول شوپیاں میں شفٹ ہو گئے۔

بعد میں 10ویں جماعت کا امتحان پاس کرنے کے بعد وہ 11ویں اور 12ویں جماعت کے لیے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول ترکوانگام شوپیاں میں داخل ہوئے۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل سنوارنے کے لیے سخت محنت کریں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے دوران جب ہم آف لائن سے آن لائن منتقل ہوئے، مجھے ذاتی طور پر شوپیان میں انٹرنیٹ کی بندشوں کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا خواب ڈاکٹر بننا تھا جو اب پورا ہونے جا رہا ہے اور میں نیورولوجی برانچ کا انتخاب کروں گا اور نیورولوجسٹ بنوں گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.