یہ پوسٹر ضلع کے مختلف علاقوں میں چسپاں پائے گئے جن میں ترکہ وانگام، سندو شرمال اور مولو چتراگام شامل ہے۔
ان پوسٹرز میں والدین کو بتایا گیا کہ وہ اپنے بچوں کو آرمی اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے نہ بیجھیں اور شام کے بعد گھروں سے کم ہی باہر نکلیں۔
اسکے علاوہ والدین کو اپنی لڑکیوں پر خاص نظر رکھنے کو کہا گیا ہے اور لڑکیوں کو تنگ کپڑے نہ پہننے کی تاکید بھی کی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق پولیس نے ان پوسٹرز کو علاقوں سے ہٹا دیا ہے۔