اس دوران محکمہ جنگلات کے افسران سمیت کئی افسران نے شرکت کی۔
شجر کاری مہم کے دوران ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 'پودے لگانا نہ صرف صدقہ جاریہ ہے بلکہ یہ ماحول کو خوشگوار بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اس لیے ہم سب کا یہ فرض ہے کہ آنے والی نسلوں کو آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگائی جائیں'۔
انہوں نے ضلع کے کسانوں سے بھی اپیل کی کہ 'وہ اپنی زمین میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور ماحول کو سرسبز وشاداب بنانے کے لیے اہم کردار ادا کریں'۔
ڈپٹی کمشنر نے سماج کے سبھی طبقوں پر زور دیا ہے کہ 'وہ بڑے پیمانے پر شجر کاری کریں'۔
انہوں نے کہاکہ 'سول سوسائٹی کی اوّلین ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ مشترکہ طور پر شجر کاری کرے اور جنگلات کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنا رول ادا کریں۔