ETV Bharat / state

خدمت خلق کا جذبہ، پی ایچ ڈی اسکالر ماسک بنانے اور تقسیم کرنے میں مشغول

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں سے تعلق رکھنے والے پی ایچ ڈی اسکالر بلال احمد ملہ ان دنوں فیس ماسک تیار کرکے مفت تقسیم کر رہے ہیں۔

mask shopian phd
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کا پی ایچ ڈی اسکالر ماسک بنانے اور تقسیم کرنے میں مشغول
author img

By

Published : Mar 31, 2020, 4:50 PM IST

Updated : Mar 31, 2020, 4:58 PM IST

شعبہ سماجیات کے اسکالر بلال احمد گرچہ سلائی کے کام میں ماہر نہیں ہیں تاہم کوروناوائرس کے بڑھتے پھیلائو اور ماسک کی قلت کے پیش نظر انہوں نے بھی عوامی خدمت کے پیش نظر گھر میں ہی ماسک تیار کرنے کی ٹھان لی۔

سلائی میں مہارت نہ ہونے اور خام مال کی قلت جیسی مشکلات کے باوجود بلال اس وقت اپنے گھر میں ماسک تیار کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کا پی ایچ ڈی اسکالر ماسک بنانے اور تقسیم کرنے میں مشغول

بلال احمد نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اب تک قریباً 500ماسک تیار کرکے عوام میں تقسیم کیے۔

بلال کے مطابق وہ اس کام میں ماہر نہیں ہیں جس وجہ سے وہ کما حقہ معاشرے میں اس وقت ماسک کی ضرورت کو پورا نہیں کر پا رہے ہیں۔ اس ضمن میں انہوں نے اس فن میں ماہر افراد کو سامنے آنے کی گزارش کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس وبائی صورتحال میں ہر ایک فرد کو اپنی استطاعت کے مطابق خدمت خلق کے لیے سامنے آنا چاہئے۔‘‘

خدمت خلق سے سرشار بلال جیسے کئی افراد مہلک کوروناوائرس کے چلتے اپنا بھرپور تعاون پیش کرکے ایک مثال قائم کر رہے رہیں۔

Last Updated : Mar 31, 2020, 4:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.