ETV Bharat / state

Pellet Blinded Girl Clears 12 Board Exam: پہلے میں روئی پھر خوش ہو گئی' امتحان میں کامیابی پر بھی پیلٹ متاثرہ لڑکی کا رد عمل - پیلٹ سے متاثرہ لڑکی

جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں کے سیدھو میں ایک احتجاج کے دوران کھڑکی سے جھانکنے کے دوران انشا مشتاق پیلٹ گن سے نکلنے والے چھروں کا شکارہونے کے بعد بینائی سے محروم ہوگئی تھیں۔

پیلٹ انسان کی زندگی تباہ کردیتے ہیں' امتحان میں کامیابی پر بھی متاثرہ انشا مشتاق کا درد چھلک پڑا

author img

By

Published : Jun 10, 2023, 2:30 PM IST

پیلٹ انسان کی زندگی تباہ کردیتے ہیں' امتحان میں کامیابی پر بھی متاثرہ انشا مشتاق کا درد چھلک پڑا

شوپیاں: جموں کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیاں سے قریب دس کلومیٹر کی دوری پر واقع سیدھو گاؤں کی رہنے والی بینائی سے محروم انشاء مشتاق نے بارہویں جماعت کے امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انشا مشتاق پیدائشی نابینا نہیں ہیں۔ دراصل سیدھو شوپیاں میں ایک احتجاج کے دوران کھڑکی سے جھانکنے کے دوران انشا مشتاق پیلٹ گن سے نکلنے والے چھروں کا شکار ہونے کے بعد بینائی سے محروم ہوگئی تھیں۔ سال 2016 میں کشمیر وادی کے اندر بھڑکے تشدد پر قابو پانے کے لئے استعمال کئے جانے والے پیلٹ بندوق کا شکار ہونے کے بعد کم عمر انشا مشتاق مکمل طور پر نابینا ہونے کے باوجود بارہویں جماعت کے امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ 9 جون کی شام کو کشمیر میں جاری کیے گئے بارہویں جماعت کے نتائج میں انشا نے 500 نمبرات میں سے 319 نمبرات حاصل کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ انسان میں کچھ کرنے کا جذبہ ہو تو دنیا کی کوئی بھی طاقت اس انسان کو روک نہیں سکتی ہے۔

انشاء مشتاق نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب مجھے امتحان میں کامیابی کے بارے میں پتہ چلا تو میں رو پڑی۔ انہوں نے کہا کہ پیلٹ لگنے کے بعد میں نے بہت سی مشکلات کا سامنا کیا ، لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری اور ان سارے مشکلات کا سامنا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 2016 میں ہمارے گاؤں میں احتجاج ہو رہا تھا اس دوران میں کھڑکی پہ تھی۔ میں نے جوں ہی کھڑکی کھولی تو وہاں سے میری آنکھوں میں پیلٹ لگ گئے جس کی وجہ سے میں نابینا ہوگئی۔ انشاء مشتاق نے بتایا پیلٹ انسان کو بہت نقصان پہنچاتے ہیں اور پیلٹ کی وجہ سے انسان کی زندگی تباہ ہو جاتی ہے ۔

امتحان میں کامیابی کے باجود انشا اور ان کے والد دونوں مل کر خوب روئے۔ انشا کے والد بتایا کہ میری بیٹی کو پڑھنے کی بہت خواہش تھی، لیکن پیلٹ کا شکار ہونے کے بعد ہمیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ آنکھوں کی روشنی چلی جانے کے باجود ان کی بیٹی نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی تعلیم کا سفر جاری رکھا۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی بیٹی کو آئی اے ایس افسر بنانا چاہتا ہوں۔

مزید پڑھیں:Srinagar Airport سرینگر ایئر پورٹ پر مفت ای رکشہ سروس متعارف

واضح رہے کہ 2016 میں وادی کشمیر میں پھوٹ پڑے مظاہروں پر قابو پانے کے لیے فوج نے پیلٹ گنز کا استعمال کیا تھا جس کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں معذور ہو گئے تھے۔ پیلٹ گنز کے استعمال پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور دیگر اداروں نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.