ETV Bharat / state

عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں زخمی پی ڈی پی کارکن ہلاک

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے زینہ پورہ علاقے میں 8 مئی کو مشتبہ عسکریت پسندوں کے ہاتھوں زخمی ہوئے پی ڈی پی کے دو کارکنان میں سے ایک کارکن جمعرات کی علی الصبح شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں زندگی کی جنگ ہار گیا۔

عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے زخمی پی ڈی پی کارکن ہلاک
author img

By

Published : May 16, 2019, 2:44 PM IST

شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ کے ناظم ڈاکٹر عمر جاوید نے صحافیوں کو بتایا کہ عرفان احمد ولد عبدالحمید شیخ ساکن زینہ پورہ جمعرات کی علی الصبح زخموں کی تاب نہ لانے کی وجہ سے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔

عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے زخمی پی ڈی پی کارکن ہلاک
عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے زخمی پی ڈی پی کارکن ہلاک

انہوں نے بتایا کہ عرفان کی دائیں ران میں گولی لگی تھی۔ اور انتہائی نگہداشت والے وارڈ میں اس کا علاج چل رہا تھا۔ تاہم جمعرات کی صبح اس کی موت ہوگئی۔

بتادیں کہ 8 مئی کو مشتبہ عسکریت پسندوں نےعرفان احمد اور اس کے ساتھی مظفر احمد بٹ دونوں پر گولیاں ماری تھی جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہوئے تھے۔

دونوں کو علاج ومعالجے کے لیے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا گیا تھا جہاں عرفان احمد آٹھ دنوں تک موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جمعرات کی صبح زندگی کی جنگ ہار گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.