ETV Bharat / state

Hepatitis A Outbreaks in Shopian شوپیان میں ہپاٹائٹس بیماری پھوٹ پڑنے کے خدشہ سے مقامی آبادی میں تشویش

author img

By

Published : Feb 21, 2023, 6:04 PM IST

ضلع شوپیان کے کچھ گاؤں میں ان دنوں ے ہیپٹائٹس بیماری کو لے کر لوگ پریشان ہیں، اگر محکمہ صحت کی بات کی جائے تو ایک طبی ٹیم متعلقہ گاؤں کی جانب روانہ کی گئی ہے۔

بیماری پھوٹ پڑنے کے خدشہ سے مقامی آبادی میں تشویش

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیرکے ضلع شوپیاں کے گناپورہ اور واٹھو کے علاقوں گزشتہ دو تین روز سے ہیپٹائٹس بیماری پھوٹ پڑی ہے، جسکی وجہ سے مقامی آبادی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔وہیں محکمہ صحت کی طرف سے طبی ٹیموں کو مذکورہ گاؤں روانہ کر دیا گیاہے جہاں لوگوں کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ضلع شوپیاں کے واٹھو اور گناپورہ علاقوں میں وبائی بیماری ہپاٹائٹس اور جانڈس پھوٹنے سے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، علاقے میں دو روز قبل ہپاٹائٹس کے تین کیس مثبت پائے گئے ہیں جسکے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا ہے ۔

وہیں مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ ان علاقوں کے لوگوں کو گندا پانی پینا پڑ رہا ہے، جسکی وجہ سے علاقے میں بیماری پھوٹ پڑی ہے۔ دریں اثنا متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ نمونے حاصل کرنے کے لئے ایک طبی ٹیم کو مذکورہ گاؤں روانہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ متاثرین میں ادویات بھی تقسیم کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر چہ انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ بیماری کے بارے میں ابھی تک واضح طورپر کچھ نہیں کہا گیا، تاہم مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں ہیپٹائٹس کی بیماری پھوٹ پڑی ہے، سینئر عہدیدار نے بتایا کہ لیبارٹری سے رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی اس بارے میں کچھ کہا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:Hypertension Disease in JK بیس فیصد مرد وزن ہائی بلڈ پریشر کی بیماری میں مبتلا، سروے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.