جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں فورسز اہلکاروں کے ساتھ ہونے والے انکاؤنٹر میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں جبکہ انکاؤنٹر اب ختم ہوچکا ہے۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ شام فورسز اہلکاروں نے شوپیان ضلع کے بڈی گام علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران علاقے میں چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فائرنگ شروع کردی جسکے ساتھ ہی انکاؤنٹر شروع ہوا۔
فوج کے مطابق عسکریت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برامد ہوا ہے۔ تلاشی کاروائی ابھی بھی جاری ہے۔
گزشتہ رات سے جاری اس انکاؤنٹر میں وہاں چھپے تینوں عسکریت پسند ہلاک کر دیے گئے ہیں۔
آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ مارے گئے تینوں عسکریت پسندوں کا تعلق لشکر طیبہ سے تھا۔
بتادیں کہ ضلع شوپیان میں دوران شب سے ہی موبائل انٹرنیٹ خدمات کو معطل کردیا گیا ہے۔
عسکریت پسندوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔