ETV Bharat / state

میگا فروٹ منڈی بنیادی سہولیات سے محروم

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں نئی تعمیر شدہ میگا فروٹ منڈی ابھی تک بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ اُڑتی ہوئی دھول اور خستہ حال سڑکوں نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے۔

Fruit Mandi Shopian
میگا فروٹ منڈی
author img

By

Published : Nov 1, 2020, 7:02 PM IST

فروٹ منڈی شوپیان میں ہزاروں لوگ اور سینکڑوں کاروباری موجود رہتے ہیں۔ اس میگا فروٹ منڈی میں ہر طرف اور ہرجگہ پتھر بچھے ہوئے ہیں۔ منڈی کی سڑکوں اور پارکنگ میں نا تو تارکول بچھا ہے نہ سڑک ٹھیک کی گئیں۔ اس وجہ سے گاڑیاں چل نہیں پاتیں اور ہر طرف دھول مٹی نے یہاں کام کررہے لوگوں کا جینا حرام کر کے رکھا ہے۔

میگا فروٹ منڈی

اس منڈی میں بنے غسل خانہ اور بیت الخلا ٹوٹ چکے ہیں۔ وہ استعمال کے لائق نہیں ہے جس وجہ سے پھڈ مالکان، بیوپاری، مزدوروں اور ڈرائیوروں کو سخت مشکلات درپیش ہیں اور مجبوراً رفع حاجت کے لئے اب یہ لوگ کھلے میں جا رہے ہیں۔ اس کے علاہ منڈی میں دیوار بندی نہیں کی گئی ہے جس سے یہاں مال غیر محفوظ ہے۔

یہاں کام کر رہے تاجروں اور پھڈ مالکان نے شکایت کی کہ یہ منڈی ابھی پوری طرح تیار نہیں تھی اور نہ جانے کیوں اولڈ فروٹ منڈی آرہامہ کو اس نئی تعمیر شدہ میگا فروٹ منڈی اگلر میں شروع کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس نئی فروٹ منڈی میں بھیج کر انہیں اللہ کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا وادی سے زعفران ختم ہو جائے گا؟

تاجروں اور پھڈ مالکان نے مزید بتایا کہ متعدد بار افسران اور حکام بالا کو منڈی کے مسائل کے متعلق آگاہ کیا ہے لیکن ابھی تک کسی بھی محکمہ کی طرف سے اس پر توجہ نہیں دی جا رہی۔ تاجران کا کہنا ہے کہ اگر منڈی کی صورتحال یہی رہی تو ان کے لئے کا روبار کومز ید جاری رکھنا مشکل ہو جا ئے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.