ETV Bharat / state

NIA Raids شوپیان اور پلوامہ میں این آئی اے کی چھاپہ مار کاروائیاں - nia raids in srinagar

وادی کشمیر میں اس سے پہلے بھی قومی تحقیقاتی ایجنسی اور ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے کئی مرتبہ مختلف معاملات میں چھاپے مارے گئے ہیں۔ NIA Raids

شوپیان میں این آئی اے کی چھاپہ مار کاروائیاں

author img

By

Published : Jul 13, 2023, 7:32 AM IST

Updated : Jul 13, 2023, 11:01 AM IST

شوپیان اور پلوامہ میں این آئی اے کی چھاپہ مار کاروائیاں

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی طرف سے جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں تازہ چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں۔ یہ چھاپے کس مقصد سے ڈالے جارہے ہیں اس حوالہ سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آج پولیس اور سی آر پی کے تعاؤن سے قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کے دستوں نے شوپیاں قصبہ کے علیال پورہ علاقے میں ہلال احمد دیوا اور دراچھ شوپیاں میں محمد یوسف بٹ کے گھروں پر چھاپے مارے۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی کی ٹیمیں آج صبح ہی ان علاقوں میں نمودار ہوئی اور چھاپے مار کاروائیوں کا آغاز کردیا۔ یہ خبر تحریر کرنے تک این آئی اے کی طرف سے چھاپہ مار کاروائیاں جاری تھی۔ تاہم یہ چھاپے کس مقصد سے ڈالے جارہے ہیں اس حوالہ سے ابھی تک کوئی جانکاری نہیں ملی ہے۔

پلوامہ میں چھاپہ

وہیں دوسری جانب قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے ضلع پلوامہ سمیت وادی کے باقی اضلاع میں چھاپہ مار کاروائیاں انجام دی جارہی ہیں۔ یہ چھاپہ مار کاروائیاں آج صبح سے شروع ہوئی جو ابھی بھی جاری ہے۔ ضلع پلوامہ کے اُگورگنڈ اور دارچھ پلوامہ میں بھی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے چھاپہ مار کارروائی انجام دی جارہی ہیں۔ ضلع کے اُگورگنڈ علاقے میں عاقب احمد کے گھر پر چھاپے مار کارروائی انجام دی جارہی ہے جبکہ عاقب احمد ایک سال سے زیر حراست ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی یہ چھاپہ مار کارروائی پولیس اور سی آر پی ایف کی مدد سے انجام دی رہے ہیں۔ حال ہی میں ڈلی پورہ پلوامہ میں چھاپہ مار کارروائی انجام دی گئی تھی جس کے دوران شبیر احمد کو این آئی اے نے حراست میں لیا تھا۔

جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں قومی تحقیقاتی ایجنسی نے چھاپے ماری کی ہے جس کے دوران اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق اونتی پورہ کے پدگام پورہ میں یہ چھاپہ ماری آج صبح چھ بجے سے جاری ہے۔ جہاں اس ٹیم نے خورشید احمد ڈار ولد غلام محمد کے گھر چھاپہ ماری کی ہے جو کہ ملک مخالف سرگرمیوں کے حوالے سے جیل میں مقید ہیں۔ ان کے اہل خانہ سے پوچھ گچھ کی گئی اور گھر کی جامع تلاشی لی گئی اور کئی دستاویزات اور دیگر چیزوں کو کھنگالنے کی کوشش کی گئی۔ مقامی پولیس کی ایک پارٹی بھی ٹیم کے ہمراہ تھی۔

NIA Raids

مزید پڑھیں: کشمیر کے مختلف مقامات پر این آئی اے کے چھاپے مار کاروائیاں

واضح رہے کہ وادی کشمیر بالخصوص جنوبی کشمیر کے اضلاع پلوامہ، شوپیاں، اننت ناگ اور سرینگر سمیت دیگر علاقوں میں اس سے پہلے بھی قومی تحقیقاتی ایجنسی( این آئی اے)، ریاستی تحقیقاتی ایجنسی ( ایس آئی اے) اور خصوصی تحقیقاتی یونٹ ( ایس آئی یو ) کی جانب سے کئی مرتبہ ٹیرر فنڈنگ سمیت مختلف معاملات میں چھاپے مارے گئے ہیں اور ان چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران کئی افراد کو گرفتار بھی کیا گیا جبکہ کئی افراد کی املاک کو منسلک بھی کیا گیا۔ وادی کشمیر میں آئے دن ان ایجنسیوں کی جانب سے چھاپے مارے جاتے ہیں۔

Last Updated : Jul 13, 2023, 11:01 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.