ETV Bharat / state

Sarpanch Dies of Cardiac Arrest حرکت قلب بند ہونے سے سرپنچ کی موت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 7, 2023, 12:38 PM IST

جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے چتراگام علاقے میں جمعرات کی صبح نیشنل کانفرنس کے ساتھ وابستہ ایک سرپنچ کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوگئی، جب کہ ضلع کے ریشی نگری علاقے میں، مبینہ طور زہریلی شے کھانے سے ایک 16 سالہ نابالغ لڑکی کی موت واقع ہوگئی۔

ا
ا

شوپیاں (جموں کشمیر) : جمعرات کی صبح جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے چتراگام علاقے میں نیشنل کانفرنس سے وابستہ سرپنچ، جس کی شناخت عبد الرشید میر کے طور پر ہوئی ہے، کی موت دل کا دورہ پڑنے سے واقع ہو گئی۔ مقامی لوگوں کے مطابق سرپنچ عبد الرشید میر نماز فجر مسجد میں ادا کرنے کے بعد واپس اپنے گھر لوٹ کر دوبارہ سے سو گئے اور جب گھر والوں نے اسے جگایا تو اسے بے ہوش پایا۔ اہل خانہ نے اگرچہ اسے فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم اسپتال میں موجود ڈاکٹروں کے مطابق اسپتال پہنچانے سے قبل ہی اس کی موت واقع ہو چکی تھی، معالجین کے مطابق ممکنہ طور پر حرکت قلب بند ہونے سے اس کی موت واقع ہوئی ہے۔

ادھر، ضلع کے ایک اور گاؤں ریشی نگر میں ایک 16 کمسن لڑکی نے، مبینہ طور پر، کوئی زہریلی شئی کھائی جس کے بعد اسے ضلع اسپتال شوپیاں لایا گیا جہاں اسکا ابتدائی علاج کرنے کے بعد اسے سرینگر کے شیر کشمیر انٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز) صورہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ دریں اثناء، جموں و کشمیر پولیس نے دونوں معاملوں کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: Crpf Person Died in Shopian: دل کا دورہ پڑنے سے سی آر پی ایف اہلکار کی موت

وادی کشمیر میں ہارٹ اٹیک (حرکت قلب بند ہونے سے اموات) اور خودکشی کے بڑھتے رجحان پر عوام و خواص میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اس ضمن میں عوامی بیداری کو عام کرنے کی سخت ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.