ETV Bharat / state

تاریخی مغل روڑ ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بحال - برفباری

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر چار روز بعد ٹریفک کی نقل و حمل بحال ہوئی۔

تاریخی مغل روڑ ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بحال

author img

By

Published : Oct 26, 2021, 8:02 PM IST

84 کلومیٹر طویل مغل روڑ کو حالیہ برفباری کے باعث چار روز قبل ٹریفک کی آمد ورفت کے لیے بند کردیا گیا تھا۔ تاریخی مغل روڑ پر سے برف ہٹائے جانے کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بحال کردیا گیا ہے۔

تاریخی مغل روڑ ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بحال

ایک عہدیدار نے بتایا کہ مغل روڑ پر پیر کی گلی کے مقام پر قریب ڈیڑھ فٹ جب کہ دبجن علاقے میں ایک فٹ برفباری ہوئی تھی جس کے باعث روڑ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 84 کلومیٹر طویل شاہراہ پر برف ہٹائے جانے کے بعد اسے ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ وادیٔ کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ کے بعد مغل روڑ ہی واحد متبادل شاہراہ ہے جو ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ساتھ جوڑتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.