جنوبی کشمیر South Kashmir کے ضلع شوپیان کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل شاہراہ Mughal Roadکو جمعہ کے روز ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے بحال Mughal Road Restored for Traffic کر دیا گیا۔
وادی کشمیر میں گزشتہ دنوں ہوئی برفباری Kashmir Snowfall کے سبب مغل شاہراہ پر چار روز تک ٹریفک کی نقل و حمل بند رہی۔
بتادیں کہ 86 کلو میٹر طویل تاریخی مغل روڈ پر پیر کی گلی، دبجن، لال غلام سمیت دیگر کئی مقامات پر درمیانی سے بھاری درجے کی برف باری ہوئی تھی جس کے پیش نظر حکام نے شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بند Mughal Road closed for Traffic After Snowfall کر دیا تھا۔
- مزید پڑھیں: مغل روڑ کو قومی شاہراہ کا درجہ دینے کا مطالبہ
برفباری کے فوراً بعد متعلقہ حکام نے مشینری سمیت عملہ تعینات کرکے مغل روڈ پر برف ہٹانے کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔
چار روز تک ٹریفک کے لیے بند رہنے کے بعد جمعہ کے روز شاہراہ کو ٹریفک کی آمد و رفت کے قابل Mughal Road Restored for Trafficبنا کر گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی۔