خطہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کو جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع سے جوڑنے والے مغل روڈ پر پسیاں گر آنے کے باعث روڈ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔
مغل روڈ پر چھتہ پانی علاقے میں بارشوں کی وجہ سے روڈ پر پسیاں اور کچھ درخت گر آئے ہیں جسکی وجہ سے احتیاطاً روڈ کو ٹریفک کی آمد رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وادی میں پگھلتے گلیشیئر خطرے کی گھنٹی
جمعہ کے روز بالائی علاقوں بشمول مغل روڈ میں بھی بارشیں اور تیز ہوائیں چلی جس کے بعد روڈ پر پسیاں گر آئیں اور بعد میں ضلع انتظامیہ راجوری اور ضلع انتظامیہ شوپیان نے روڈ کو بند کرنے کے احکامات صادر کیے۔