سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا اور دوسرے عسکریت پسند نے باغیچوں سے بھاگ کر ایک رہائشی مکان میں پناہ لی۔
تلاشی مہم کے دوران جب فورسز اہلکاروں نے اس عسکریت پسند کو مکان میں پایا تو اسے مارنے کے بجائے خود سُپردگی کرنے کے لیے کہا۔ جس کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
ویڈیو میں 34 راشٹریہ رائفلز کے میجر شکلا عسکریت پسند سے خودسپردگی کرنے کی اپیل کر رہے ہیں جبکہ ایک دوسرے ویڈیو میں شوپیان پولیس کے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر راشد مکائی بھی اس عسکریت پسند سے خودسپردگی کرنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
شوپیان انکاؤنٹر ختم، ایک عسکریت پسند ہلاک، دوسرے نے خود سپردگی کی
اس دوران اس عسکریت پسند کے والدین کو بھی جائے انکاؤنٹر پر بلایا گیا۔ سکیورٹی فورسز اور والدین کی اپیل پر عسکریت پسند ساحل رمضان ڈار ولد رمضان احمد ڈار ساکنہ بمنی پورہ شوپیان نے ہتھیار ڈال دیے اور فورسز اہلکاروں کے سامنے خودسپردگی کی۔
ساحل کے والدین نے فورسز اہلکاروں کا ان کے بیٹے کی جان بچانے پر شکریہ ادا کیا۔