ETV Bharat / state

Militant Associate arrested شوپیاں میں عسکریت پسندوں کا معاون گرفتار

سکیورٹی فروسز نے پیر کے روز شوپیاں کے کیگام علاقہ میں عسکریت پسندوں کے ایک معاون کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار شخص کے قبضے سے ہتھیار برآمد کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 1, 2023, 9:48 PM IST

شوپیاں: پولیس و فوج نے پیر کے روز جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں لشکر طیبہ کے ایک معاون کو تلاشی آپریشن کے دوران گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، پولیس اور سکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے ضلع شوپیاں کے دارمدور کیگام علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران ایک عسکریت پسند معاون کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار عسکریت پسند معاون کا تعلق ممنوعہ تنظیم لشکر طیبہ سے بتایا جارہا ہے۔ گرفتار معاون کے قبضے سے ہتھیار برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار شدہ معاون کی شناخت تنویر احمد وانی ولد بشیر احمد وانی ساکن دارمدور کیگام شوپیان کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شدہ معاون سے ہتھیار جن میں 1 اے کے 47 رائفل، 1 اے کے 47 رائفل میگزین ، 10 اے کے 47 راؤنڈ اور دیگر قابل اعتراض چیزیں برآمد کی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں: Militant Hideout Busted رامبن کے جنگلاتی علاقے میں عسکریت پسندوں کے کمین گاہ کا پردہ فاش

واضح رہے کہ موں و کشمیر کے ضلع رامبن کے کھاری تحصیل کے جنگلاتی علاقے میں سکیورٹی فورسز نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں کے ایک کمین گاہ کا پردہ فاش کیا۔ تلاشی کے دوران سکیورٹی فورسز نے گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ بتادیں کہ29 اپریل کو پولیس نے کپواڑہ کے ہندواڑہ علاقہ میں جیش محمد تنظیم سے وابستہ ایک عسکریت پسند معاون کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار عسکریت پسند معاون کے قبضے سے ایک ہینڈ گرینیڈ برآمد کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.