ETV Bharat / state

شوپیاں: معراج النبیؐ کے موقع پر تبرکات کا دیدار - وعظ و تبلیغ

ضلع شوپیاں کے آثار شریف پنجورہ میں معراج النبیؐ کی اختتامی تقریب تزک واحتشام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔

شوپیاںـ: معراج العالم جوش و جذبہ سے منایا گیا

author img

By

Published : Mar 12, 2021, 6:49 PM IST

ضلع شوپیاں کے مختلف مقامات پر معراج العالم کے سلسلے میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ ضلع میں سب سے بڑی تقریب آثار شریف پنجورہ میں منعقد ہوئی جہاں عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد موئے مقدس (ص) کے دیدار سے فیضیاب ہوئی۔

شوپیاںـ: معراج العالم جوش و جذبہ سے منایا گیا

سینکڑوں فرزندان توحید نے نماز جمعہ کے بعد دیدار موئے مقدس (ﷺ) کا فیض حاصل کیا۔

معراج النبی(ص) کی اختتامی تقریب میں شرکت کیلئے ضلع کے اطراف واکناف سے عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد نے بارشوں کے باوجود درگاہ آثار شریف پنجورہ کا رُخ کیا۔ جہاں نماز جمعہ کے بعد موئے مقدس (ص) کی زیارت کرائی گئی۔

تقریب کے دوران درود و اذکار اور وعظ و تبلیغ کی محفلیں آراستہ ہوئیں جبکہ خواتین اور بزرگوں سمیت بچوں نے بھی پر نم آنکھوں سے گناہوں کی مغفرت کیلئے دعائیں مانگیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.