ETV Bharat / state

Mehbooba on Triranga: بی جے پی نے قومی پرچم کو ہائی جیک کر لیا ہے، محبوبہ مفتی

جموں وکشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ قومی پرچم بھارتیوں کی جدوجہد اور قربانیوں کی علامت ہے، لیکن بی جے پی نے نہ صرف اس پر سیاست کی ہے بلکہ اسے ہائی جیک بھی کیا ہے۔Mehbooba on Triranga Issue

mehbooba-slams-bjp-govt-on-national-flag-issue
قومی پرچم جدوجہد اور قربانیوں کی علامت ہے، لیکن بی جے ہی نے اسے ہائی جیک کیا
author img

By

Published : Aug 11, 2022, 5:41 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے جمعرات کو ایک بار پھر قومی پرچم کے حوالے سے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے Mehbooba Slams BJP

سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ 'قومی پرچم محض ایک جھنڈا نہیں ہے بلکہ یہ آزادی حاصل کرنے کے لیے کانگریس پارٹی سمیت بھارتیوں کی جدوجہد اور قربانیوں کی علامت ہے۔ لیکن بی جے پی نے نہ صرف سیاست کی ہے بلکہ اسے ہائی جیک بھی کیا ہے، جیسے بھارتیوں نے پہلے جھنڈے کی عزت کی ہی نہیں ہے۔"Mehbooba on Triranga Issue

mehbooba-slams-bjp-govt-on-national-flag-issue
قومی پرچم جدوجہد اور قربانیوں کی علامت ہے، لیکن بی جے ہی نے اسے ہائی جیک کیا
اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'کشمیر میں بی جے پی نے لوگوں کو قومی پرچم کو خریدنے اور لہرانے پر مجبور کرنے کے لیے تمام قسم کے زبردستی اقدامات کا استعمال کر کے اپنے وقار کو مزید گھٹا دیا ہے۔"

اس سے پہلے محبوبہ مفتی نے حکومت کی 'ہر گھر ترنگا' لہرانے کی مہم کو لوگوں سے پیسہ وصولی کے اقدام سے تعبیر کرتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ 'جموں و کشمیر انتظامیہ کو لگتا ہے کہ جیسے یہ دشمن کا علاقہ ہے اور اس پر قبضہ کرنا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:

محبوبہ مفتی نے ییپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے 23ویں یوم تاسیس پر نریندر مودی حکومت کے ہر گھر ترنگا پروگرام پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ترنگا لداخ کے اس علاقے میں لہرایا جانا چاہئے جہاں چین کی فوجیوں نے قبضہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے یوم آزادی کی تقاریب کے انعقاد کے لیے 'ہر گھر ترنگا' لہرانے کا حکمنامہ جاری کیا ہے جس میں عوام و دیگر عمارتوں پر ترنگا لہرانا ضروری ہے۔ اس ضمن میں محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں میں طلباء سے بیس روپے ادا کرنے کے لیے کہا گیا ہے تاکہ اس جمع رقم سے ترنگا پرچم خریدے جاسکیں۔ ضلع اننت ناگ کے محکمہ تعلیم نے ایسا حکمنامہ جاری کیا ہے تاہم تنقید کے بعد انہوں نے اس حکمنامے کو منسوخ کیا لیکن طلبا سے پیسے وصول کئے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.