ETV Bharat / state

Shopian Road Accident شوپیاں سڑک حادثہ میں نوجوان ہلاک - شوپیاں ضلع میں دلدوز سڑک حادثہ

جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں دلدوز سڑک حادثہ میں زخمی ہوا نوجوان اسپتال پہنچانے سے قبل ہی فوت ہو گیا۔ Man Killed During Road Accident in Shopian

شوپیاں سڑک حادثہ میں نوجوان ہلاک
شوپیاں سڑک حادثہ میں نوجوان ہلاک
author img

By

Published : Jun 2, 2023, 3:27 PM IST

شوپیاں (جموں و کشمیر) : جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں ایک دلدوز سڑک حادثہ کے دوران ایک نوجوان، جس کی شناخت ایاز احمد وگے ولد محمد امین وگے ساکنہ چودھری گنڈ، شوپیاں کے طور پر ہوئی ہے، ہلاک ہوگیا ہے۔ مقامی باشندوں کے مطابق ویہل، شوپیاں میں جمعہ کو بعد دوپہر شوپیاں - کولگام روڑ پر ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک مقامی ڈرائیور شدید طور پر زخمی ہوا جو بعد میں ضلع اسپتال شوپیاں میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔

عینی شاہدین کے مطابق ضلع شوپیاں کے ویہل علاقے میں اس وقت سڑک حادثہ پیش آیا جب ایک لوڈ کیرئیر، جس میں لکڑی لدی ہوئی تھی، کے اندر سے دوران سفر لکڑی باہر نکل آئی اور وہ دوسری گاڑی، جو اس کے پیچھے چل رہی تھی، کے ساتھ ٹکرا گئی اور ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ مقامی باشندوں کی مدد سے اگر چہ زخمی نوجوان کو فوری طور پر ضلع اسپتال شوپیاں پہنچایا گیا تاہم ہسپتال میں موجود ڈاکٹروں کے مطابق اسپتال پہنچانے سے قبل ہی نوجوان کی موت واقع ہو چکی تھی۔ ہلاک شدہ نوجوان کی شناخت 29 سالہ ایاز احمد وگے ولد محمد امین وگے ساکنہ چودھری گنڈ شوپیاں کے طور پر ہوئی ہے۔

شوپیاں پولیس نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی ہے اور جائے واردات پر پہنچ کر حادثے کی جانکاری حاصل کر لی ہے۔ طبی و قانونی لوازمات کی تکمیل کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔ ادھر، متوفی کے آبائی علاقہ چودھری گنڈ میں نوجوان کی سڑک حادثے میں موت کی خبر موصول ہوتے ہی وہاں ماتم بچھ گیا۔

مزید پڑھیں: Shopain Road Accident شوپیان میں سڑک حادثہ، کمسن بچے کی موت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.