ETV Bharat / state

جالندھر پنجاب میں شوپیان کا 25 سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق - اردو خبریں

اگلر شوپیان میں جمعرات کی صبح اس وقت کہرام مچ گیا جب 25 سالہ نوجوان کی جالندھر پنجاب میں بجلی کرنٹ لگنے سے موت کی خبر علاقے میں پہنچی۔

جالندھر پنجاب میں شوپیان کا 25 سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق

author img

By

Published : Aug 20, 2021, 11:44 AM IST

Updated : Aug 20, 2021, 1:33 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں کے رہنے والے 25 سالہ نوجوان محمد آصف بٹ ولد انور بٹ نام کے نوجوان ٹرک کے ساتھ بیرون ریاست گیا تھا جہاں وہ لقمہ اجل بن گیا۔

اطلاعات کے مطابق آصف احمد جمعرات کی صبح جالندھر پنجاب میں گاڑی پر کچھ کام کررہا تھا اس دوران اچانک وہ بجلی کرنٹ لگنے سے بے ہوش ہو گیا۔

اگرچہ بے ہوشی کی حالت میں اسے اسپتال لے جانے کی کوشش کی تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا۔ ادھر جونہی نوجوان کے آبائی علاقے اگلر شوپیان میں موت کی خبر پھیل گئی تو وہاں کہرام مچ گیا اور نوجوان کے والدین پر قیامت صغریٰ بپا ہوئی۔

آصف احمد کے ایک قریبی رشتہ دار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بجلی کرنٹ لگنے سے آصف کی موت ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ آصف کی لاش کو وہاں سے واپس لانے کیلئے کوششیں جا ری ہے۔

Last Updated : Aug 20, 2021, 1:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.