ETV Bharat / state

Kisan Sampark Abhiyan شوپیاں میں ’کسان سمپرک ابھیان‘ کا آغاز - کسانوں کے لیے بیداری پروگرام

وادی کشمیر کے طول و ارض میں کسانوں کو جدید سائنسی تحقیقات سے آراستہ کرنے اور کسانوں کو وضع کی گئی مختلف اسکیموں سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی غرض سے تربیتی و آگاہی پروگرامز منعقد کیے جا رہے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 24, 2023, 9:55 PM IST

شوپیاں میں ’کسان سمپرک ابھیان‘ کا آغاز

شوپیاں: پردھان منتری کوشل وِکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی) کے چوتھے مرحلے کا آغاز آج سے مرکز کے زیرِ انتظام علاقہ جموں وکشمیر میں کیا گیا ہے ۔ اس تربیتی و آگاہی پروگرامز کا انعقاد جموں و کشمیر کی 3565 پنچایتوں میں کیا گیا ہے۔

ہالسٹک ڈیولپمنٹ آف ایگریکلچر پروگرام کے تحت پیر کو محکمہ زراعت کی جانب سے ’’کسان سمپرک ابھیان سکیم‘‘ کا افتتاح کیا گیا اور ان ہی تقاریب کے حوالہ سے پیر کوضلع شوپیاں کے پنچایت حلقہ پہنو میں افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں ڈی ڈی سی چیئرپرسن بلقیس جان، ڈی ڈی سی ممبر عبدالحمید شیخ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر یار علی خان اور چیف ہاٹیکلچر افسر شوپیاں محمد رمضان وار کے علاوہ دیگر ضلعی افسران موجود تھے۔

’’کسان سمپرک ابھیان سکیم‘ کے تحت تین مہینے تک مختلف مقامات پر کسانوں کو تربیتی پرگرامز کے ذریعے کھیتی باڑی اور باغبانی سے متعلق مختلف معلومات فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ان پروگرامز میں کسانوں کو مرکزی اسپانسرڈ شدہ اسکیمیں کے تحت ہونے والے فوائد کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا تاکہ کسان ان اسکمیوں کے ذریعے فائدہ اٹھا سکے۔
واضح رہے کہ اپریل سے اگست 2023ء تک یوٹی کے سبھی 20اَضلاع میں 10,695 تربیتی سیشن منعقد کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس سے نہ صرف کسانوں کو مختلف اسکیموں کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی جائے گی بلکہ پڑھے لکھے اور بے روزگار نوجوانوں کو کھیتی باڑی کی جانب راغب کرنے اور انہیں وضع کی گئی مختلف اسکیموں کے ذریعے امداد بھی فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: Kisan samprak programme Tral: ترال میں کسان سمپرک پروگرام کے تحت تقاریب منعقد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.