ETV Bharat / state

کشمیر کے صوبائی کمشنر نے شوپیان ضلع اسپتال کاجائزہ لیا - شوپیان

صوبائی کمشنر نے استپال انتظامیہ کو ہدایات کے ساتھ ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔

Shopian district hospital
Shopian district hospital
author img

By

Published : Apr 2, 2020, 4:34 PM IST

کووڈ۔ 19 کے خطرات کے پیش نظر کشمیر کے صوبائی کمشنر پانڈورنگ کونڈبارائو پولے نے آج جنوبی کشمیر شوپیان کے ضلع اسپتال کا دورہ کرکے محکمہ صحت کی جانب سے کئے جا رہے انتظامات کا جائزہ لیا۔

صوبائی کمشنر نے استپال انتظامیہ کو ہدایات کے ساتھ ان کی خدمات کا اعتراف کیا

اس موقع پر انہیں متعلقہ افسران نے مریضوں کے لئے کورنٹین سہولیات کے انتظامات سے متعلق جانکاری دی۔ دورے کے دوران صوبائی کمشنر نے متعلقہ افسروں سے کہا کہ وہ طبی رہنمائے اصول پر سختی سے عمل کرتے ہوئے مشتبہ مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کریں۔ صوبائی کمشنر نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ ہر صورت میں معقول صحت و صفائی کا اہتمام کریں۔

ڈویژنل کمشنر نے محکمہ صحت سے متعلق افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنی سرگرمی جاری رکھیں اور بڑے جوش و جذبے سے کام کریں تاکہ تک وائرس سے متاثرہ مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیات مہیا کرائی جاسکے۔

کشمیر کے صوبائی کمشنر نے شوپیان کے ضلع اسپتال کا لیا جائزہ

انہوں نے ضلع اسپتال شوپیان میں وارڈوں کا بھی معائنہ کیا اور مریضوں سے بات چیت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
مریضوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنر نے لوگوں کی حفاظت سماجی فاصلہ اور مکمل طور پر گھر میں رہنے پر زور دیا۔
اس دوران ڈویژنل کمشنر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کووڑ 19 تیزی سے پھیلنے والی وبا ہے جسکو صرف لاک ڈاؤن اور سماجی فاصلہ کے ذریعے ہرایا جاسکتا ہے۔
ضلع اسپتال شوپیان میں وینٹیلیٹر موجود نہ ہونے کے جواب میں انہوں بتایا کہ ضلع اسپتال شوپیان میں دو وینٹیلیٹر موجود ہے تاہم ابھی وہ کام نہیں کر رہےہیں انہیں جلد ہی شروع کیا جائگا۔

اس دوران کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی مہلک وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے مدد فراہم کرتے ہوئے شوبیان کے پیسٹسایڈ ڈسٹریبیوٹر اینڈ ڈیلرز ایسوسیشن نے 2 لاکھ روپیہ کا چیک ڈویژنل کمشنر کی موجودگی میں ڈپٹی کمشنر کو دیا۔
اس موقع پر ڈویژنل کمشنر کے ہمراہ شوپیان کے ڈپٹی کمشنر چودھری محمد یاسین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی شوپیان، چیف میڈیکل افسر شوپیان اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.