ETV Bharat / state

شوپیاں میں بیک ٹو ولیج کا دوسرا مرحلہ - بیک ٹو ولیج' پروگرام

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے دیہی آبادی کو درپیش مسائل اور انہیں حل کرنے کے ساتھ ساتھ تعمیر و ترقی کے پروگرام کو ترتیب دینے کے لیے 'بیک ٹو ولیج' پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

شوپیاں میں بیک ٹو ولیج کا دوسرا مرحلہ
author img

By

Published : Nov 25, 2019, 7:35 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں سرکار کی طرف سے شروع کیا گیا۔ بیک ٹو ولیج پروگرام کے دوسرے مرحلہ کا آغاز ہوا۔ مذکورہ اسکیم کے تحت ہر حلقہ پنچایت میں افسران کی خصوصی ٹیمیں پہنچ کر عوام کو سرکاری اسکیموں کی جانکاری دے رہی ہیں۔

شوپیاں میں بیک ٹو ولیج کا دوسرا مرحلہ

ضلع شوپیان میں اس پروگرام کا آغاز ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان چودھری محمد یاسین نے زینہ پورہ میں پل کا سنگ بنیاد رکھ کے کیا۔ جس کے بعد انہوں زینہ پورہ علاقے میں ایک لنک روڈ کا سنگ بنیاد رکھا اور دھوبی پورہ زینہ پورہ میں ایک اسکول کا افتتاح بھی کیا۔

واضح رہے کہ ضلع کی تمام پنچایتوں میں ترقی کے کاموں اور عوام کو پیش آرہی پریشانیوں کو جاننے کے لیے سرکار کی طرف سے چلائی گئی مہم کے تحت 25 نومبر سے 30 نومبر تک مختلف محکمہ جات کے 28 سنیئر افسران اور دیگر ملازم ہر پنچایت میں خصوصی دورہ کرینگے۔

ضلع شوپیان میں اس اسکیم کا آغاز 9 بلاکوں سے شروع ہوا،بلاک شوپیان میں پنچایت حلقہ بلپورہ سے اسکیم کا آغاز ہوا۔

اس موقع پر لوگوں نے گورنمنٹ کی جانب سے شروع کیا گیا پروگرام بیک ٹو ولیج خوش آئند قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ گاؤں میں تعمیر و ترقی کے لحاظ سے ہوئے کاموں کا جائزہ لیا جائے گا اور گاؤں کے رکے ہوئے کاموں کو شروع کیا جائیگا۔ مقامی لوگوں نے امید ظاہر کی کہ بیک ٹو ولیج اسکیم کے تحت ہماری مشکلاتوں کا ازالہ ہوگا۔
واضح رہے کہ رواں برس جون میں 'بیک ٹو ولیج' پروگرام کے پہلے مرحلے کا انعقاد کیا گیا تھا۔ ایک ہفتے کے طویل اس پروگرام کو منعقد کرنے کے بعد جموں کشمیر کے دیہی علاقوں کی آبادی میں ایک اُمید کی کرن جاگ اُٹھی ہے کہ شائد دور دراز علاقوں میں رہائش پذیر آبادی کی شکایات کو عوام کی اُمنگوں کے مطابق حل کیا جا ئے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے من کی بات میں 'بیک ٹو ولیج' پروگرام کی ستائش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ترقی کی طاقت بم اور بندوق کی طاقت پر ہمیشہ بھاری پڑتی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.