ETV Bharat / state

Altaf Bukhari on Press Curb in JK: موجودہ حکومت میں صحافیوں کو سچ بولنے، لکھنے کی اجازت نہیں - سید محمد الطاف بخاری تازہ خبر

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے کہا کہ گزشتہ چار برسوں سے جموں و کشمیر میں بی جے پی حکومت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت میں صحافیوں کو سچ بولنے، لکھنے اور دِکھانے کی اجازت نہیں ہے، اگر اپنی پارٹی اقتدار میں آئے گی تو صحافیوں کو ان کا حق دیا جائیگا جو ان سے چھینا گیا ہے۔Altaf Bukhari on Press Curb in JK

in-j-and-k-journalist-not-allowed-to-write-speak-and-publish-truth-says-altaf-bukhari
موجودہ حکومت میں صحافیوں کو سچ بولنے، لکھنے اور دکھانے کی اجازت نہیں
author img

By

Published : Jul 5, 2022, 5:37 PM IST

شوپیاں: اپنی پارٹی کی جانب سے جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں عوامی جسلہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس جلسے میں جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے کارکنان سے خطاب کیا۔Apni Party Convention In Shopian

شوپیان کے کیلر علاقے میں عوامی جلسہ میں اپنی پارٹی کے نائب صدر غلام حسن میر، ظفر منہاس، چیرمین پیریمنٹری کمیٹی محمد دلاور میر، چیف کوآرڈینیٹر عبدالمجید پڈر، جنرل سکریٹری یوتھ ونگ عرفان منہاس، ڈی ڈی سی ممبران اور دیگر پارٹی کارکنان نے شرکت کی۔

موجودہ حکومت میں صحافیوں کو سچ بولنے، لکھنے اور دکھانے کی اجازت نہیں
الطاف بخاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ جموں و کشمیر میں دائمی امن، مستقل خوشحالی اور ترقی ان کے اہداف ہیں۔ اپنی پارٹی کا ماننا ہے کہ یہاں کے عوام ان سب چیزوں کے مستحق ہیں۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ آخر کب تک ہمارے نوجوان بے روزگاری، غربت اور مہنگائی سے لڑتے رہیں گے اور انہیں ایک باعزت زندگی جینے اور ایک بہتر مستقبل کا حق کب حاصل ہوگا؟موصوف نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں اگر اپنی پارٹی حکومت بناتی ہیں تو جموں و کشمیر کے لوگوں کو مفت بجلی فراہم کے ساتھ ساتھ اُجالا اسکیم کے تحت ہر برس چار گیس سلینڈر مفت دیے جائیں گے۔ اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو ان کا حق نہیں مل پارہا ہے، بے روزگاری کی وجہ سے یہاں کے نوجوان منشیات کی لت میں پڑ رہے ہیں۔ پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت وادی کشمیر اور ملک کی دیگر جیلوں میں بند نوجوانوں کے حوالے سے الطاف بخاری نے بتایا کہ موجودہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ان نوجوانوں کو زندگی جینے کا ایک موقع فراہم کریں تاکہ یہ لوگ بھی عزت سے اپنی زندگی بسر کرسکیں۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے بتایا کہ 72 برسوں سے ان نوجوانوں کو بہکایا گیا اور انہیں غلط راستہ پر چلایا گیا۔ الطاف بخاری نے بتایا کہ حکومت کو چاہیے کہ ان سیاست دانوں پر پی ایس اے عائد کیا جائے جنہوں نے ان نوجوانوں کو بہکایا اور غلط راستہ پر چلایا۔ انہوں نے بتایا موجودہ سرکار یعنی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت میں صحافیوں کو سچ بولنے، لکھنے اور دکھانے کی اجازت نہیں ہے، اگر اپنی پارٹی اقتدار میں آئی تو صحافیوں کو ان کا حق دیا جائیگا جو ان سے چھینا گیا یے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.