جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کو صوبۂ جموں کے ضلع پونچھ اور راجوری کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ کو سنیچر کے روز ایک دن بعد ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے کھول دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 86 کلو میٹر طویل تاریخی مغل روڈ پر پیر کی گلی، دبجن، لال غلام اور دیگر مقامات پر درمیانی سے بھاری درجے کی برف باری ہوئی تھی جس کے پیش نظر اس کو بند کردیا گیا تھا۔
- یہ بھی پڑھیں : راجوری: سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے تلاشی مہم شروع کی
قابل ذکر ہے کہ وادیٔ کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ کے بعد مغل روڑ ہی واحد متبادل شاہراہ ہے جو ضلع شوپیاں کو صوبۂ جموں کے ساتھ جوڑتی ہے۔