مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے جنوبی اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، جنوبی کشمیر کے چار اضلاع اننت ناگ، کولگام، شوپیان اور پلوامہ میں حکام نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب قریب ایک بجے نامعلوم وجوہات پر موبائل انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 'کشمیر سے پیار لیکن کشمیریوں کو کوئی اپنانے کو تیار کیوں نہیں؟'
تاہم، ابھی تک موبائل انٹرنیٹ خدمات بند کرنے کی وجوہات کے متعلق کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔