ETV Bharat / state

DIG Sujit Kumar on Kashmir Pandit Killing کشمیری پنڈت کی ہلاکت میں ایک عسکریت پسند کے ملوث ہونے کا امکان - جموں و کشمیر پولیس شوپیاں حملہ

وسطی کشمیر کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ڈی آئی جی) سوجیت کمار کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ کشمیری پنڈت کی ہلاکت میں ایک عسکریت پسند کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔ DIG Sujit Kumar on Kashmir Pandit Killing

initial-probe-suggests-involvement-of-one-militant-in-killing-of-kashmiri-pandit-in-shopian-says-dig-sujit-kumar
کشمیری پنڈت کی ہلاکت میں ایک عسکریت پسند کے ملوث ہونے کا امکان
author img

By

Published : Oct 15, 2022, 7:58 PM IST

سرینگر: وسطی کشمیر کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ڈی آئی جی) سوجیت کمار کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ کشمیری پنڈت کی ہلاکت میں ایک عسکریت پسند کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔DIG Sujit Kumar on Kashmir Pandit Killing

بتادیں کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے چودھری گنڈ علاقے میں ہفتے کے روز مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک کشمیری پنڈت کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔kashmir pandit killed in Shopian

کشمیری پنڈت کی ہلاکت میں ایک عسکریت پسند کے ملوث ہونے کا امکان

ڈی آئی جی موصوف نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ فی الوقت تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ حملہ ایک عسکریت پسند نے کیا ہے۔ ساری باتیں سامنے آنے کے بعد ہی تفصیلات کو میڈیا کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: Kashmiri Pandit Killing: کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے بعد چودھریگنڈ علاقہ سنسان

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہلاک شدہ شخص کی رہائش گاہ کی حفاظت پر مامور محافظوں یا علاقے کے کسی افسر کی طرف سے سکیورٹی چوک ہوئی ہوگی تو اس کے خلاف کارروائی انجام دی جائے گی۔دریں اثنا ضلع مجسٹریٹ شوپیاں سچن کمار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ حکومت متاثرہ پنڈت گھرانے کو تمام تر مدد فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ متوفی کی لاش کو آخری رسومات کی انجام دہی کے لئے جموں بھیج دیا جائے گا اور اس کے لئے انتظامیہ تمام تر انتظامات کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.