ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات: شوپیان میں 47 فیصد ووٹنگ

ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے پیش نظر ضلع شوپیان میں کیلر کے دونوں بلاکوں میں کل 34 پولنگ مراکز قائم کیے گئے تھے، جہاں پہلے مرحلے میں ووٹنگ کی شرح 47.47 فیصد رہی۔

in ddc election 47 percent voting in shopia
ڈی ڈی سی انتخابات: شوپیان میں 47 فیصد ووٹنگ
author img

By

Published : Nov 28, 2020, 10:44 PM IST

جموں وکشمیر میں ڈی ڈی سی اور پنچایتی و بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ اختتام پذیر ہو چکی ہے، ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں 43 انتخابی حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے جن میں سے 25 حلقے کشمیر جبکہ 18 حلقے جموں کے ہیں۔

ڈی ڈی سی انتخابات: شوپیان میں 47 فیصد ووٹنگ

جموں و کشمیر کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع شوپیان میں بھی میں پہلی بار منعقد ہونے والے ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) کے انتخابات میں پہلے مرحلہ میں ووٹنگ ہوئی، جبکہ ضلع میں ووٹنگ کی شرح 47.47 فیصد رہی۔

ضلع شوپیان میں دو بلاکوں جن میں کیلر1 اور کیلر2 میں ووٹنگ ہوئی، کیلر بلاک میں دو ڈی ڈی سی سیٹوں پر آج صبح 7 بجے سے پولنگ شروع ہوئی جو دوپہر 2 بجے تک جاری رہی، کیلر کے دونوں بلاکوں میں کل 34 پولنگ مراکز قائم کیے گئے تھے۔

پہلے مرحلہ کے تحت کیلر کے دو بلاکوں میں ووٹنگ ہوئی جہاں ووٹرز کی کل تعداد 19770 تھی جن میں 47 فیصد ووٹروں نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔

حساس علاقے میں شمار ضلع شوپیان میں پولنگ مراکز کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ ہو، وہیں پنچایتی اور بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ میں شوپیان ضلع میں کافی ٹھنڈ ہونے کے باوجود کافی تعداد میں مرد و زن اپنے گھروں سے باہر ووٹ ڈالنے کے لیے آئے۔

مزید پڑھیں:

ڈی ڈی سی انتخابات کے پہلے مرحلہ میں 51.76 فیصد پولنگ

ڈی ڈی سی انتخابات: اگزٹ پولز پر پابندی

جموں و کشمیر ڈی ڈی سی انتخابات کی مجموعی رپورٹ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.