ETV Bharat / state

کشمیر: غیر قانونی طور پر ریت اور باجری نکالنے والوں کے خلاف کارروائی

جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں نالہ رمبی آرہ سے غیر قانونی طور پر ریت اور باجری نکالنے کے الزام میں 27 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور 26 گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں۔

کشمیر: غیر قانونی طور ریت اور باجری نکالنے والوں کے خلاف کارروائی

author img

By

Published : May 20, 2020, 4:27 PM IST

جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے مشہور نالہ رمبی آرہ میں غیر قانونی طور کھدائی کرنے، نالہ سے ریت اور باجبری نکالنے کے خلاف ضلع انتظامیہ نے کارروائی کر کے 27افراد کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ 26 گاڑیاں بھی ضبط کیں۔

ضلع پولیس نے ڈپٹی کمشنر شوپیان کی خصوصی ہدایت پر نالہ رمبی آرہ سے غیر قانونی طور پر ریت اور باجری نکالنے والوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا۔

شوپیاں پولیس نے اس ضمن میں 18/19 مئی 2020 کی درمیانی شب ضلع میں بڑے پیمانے پر مہم چلائی اور 12 ٹپرز، 13 ٹریکٹر اور ایک بلڈوزر کو قبضہ میں لیا اس دوران 27 افراد کو نالہ رمبی آرہ سے گرفتار کیا گیا جو غیر قانونی طور پر اس نالہ سے ریت اور باجری نکال رہے تھے۔

پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.