شوپیاں: جنوبی کشمیر South Kashmirکے پہاڑی ضلع شوپیاں میں ریچھ کے حملے میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ Man injured in Bear Attack سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں میں ریچھ نے ایک شخص پر اس وقت حملہ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا جب وہ ضلع کے چیک رام نگری علاقے میں ایک باغ سے گزر رہا تھا۔ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت نذیر احمد چوہان ولد جمال الدین چوہان ساکنہ چیک رام نگری، شوپیاں کے طور پر کی گئی ہے۔
ریچھ کے حملے میں نذیر احمد کو شدید چوٹیں آئیں اور اسے خون میں لت پت ضلع ہسپتال شوپیاں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے نازک حالت میں سرینگر کے صدر اسپتال ریفر کر دیا۔ Bear Attack leaves Shopian Resident Seriously Injuredقابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر کے طول و ارض میں رواں برس جنگلی جانوروں کے حملوں میں کئی افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ جنگلی جانوروں کی جانب سے بڑھتے انسانی حملوں سے عوام خوفزدہ ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ شمالی کشمیر کے سرحدی قصبہ اوڑی میں آدم خور تیندوے نے تین کمسن بچوں پر حملہ کرکے انہیں ہلاک کر دیا تھا۔ محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے کئی دنوں تک کوششیں جاری رکھنے کے بعد بالآخر انہوں نے آدم خور تیندوے کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔ Human Wildlife Conflict in Kashmir ادھر، چند ہفتے قبل جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ریچھ نے ٹہاب اور اس کے ملحقہ دیہات میں قریب چھ افراد پر حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کر دیا، وائلڈ لائف کی جانب سے پنجرے نصب کیے جانے کے باوجود ریچھ کو ابھی تک پکڑنے میں کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔
مزید پڑھیں: Bear Attack Leaves 4 Injured: ریچھ کے حملہ میں ایک ہی کنبے کے چار افراد زخمی