سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ کو برف باری کے باعث ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے ایک بار پھر بند کر دیا گیا ہے۔ تاہم وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔ ٹریفک ذرائع نے بتایا کہ تاریخی مغل روڈ کو منگل کی دوپہر کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے کھولا گیا تھا لیکن پیر کی گلی پر تازہ برف باری کے باعث اس کو بدھ کے روز ایک بار پھر بند کر دیا گیا۔ Historic Mughal Road Closed for traffic
انہوں نے کہا کہ یہ روڈ اتوار کے روز کئی مقامات جیسے پیر کی گلی، منسر مہرے اور پوشہ پر برف باری کے وجہ سے بند کر دیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سونہ مرگ کے ارد گرد برف باری ہونے کی وجہ سے سری نگر- سونہ مرگ- گمری روڈ کو بھی ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ بتادیں کہ متعلقہ حکام نے لوگوں سے تاکید کی ہے کہ وہ سری نگر- قومی شاہراہ، مغل روڈ وغیرہ پر سفر کرنے سے قبل متعلقہ حکام سے رابطہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: Heavy Snowfall In Sonmarg سرینگر لیہہ قومی شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام شدومت سے جاری
یو این آئی