ETV Bharat / state

امام صاحب: آتشزدگی میں اسکول جل کر خاکستر

author img

By

Published : Jan 28, 2021, 8:58 PM IST

سرکاری اسکول میں آتشزدگی کے واقعہ کے حوالے سے مقامی لوگوں نے بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اہلکار وقت پر علاقے میں پہنچ نہیں پائے اور سڑکوں پر برف ہونے کی وجہ سے اس اسکول تک انکی پانی کی گاڑی وقت پر نہیں پہنچ سکی، جسکی وجہ سے اسکول کی عمارت پوری طرح جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی۔

امام صاحب: آگ کی واردات میں اسکول خاکستر

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے امر بگھ امام صاحب علاقے میں قائم ایک سرکاری پرائمری اسکول میں اچانک آگ نمودار ہوئی۔ اسکول کی طرف جانے والے راستوں پر برف ہونے کی وجہ سے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار اسکول تک نہیں پہنچ پائے جس کے نتیجہ میں اسکولی عمارت راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی۔
مقامی لوگوں کے مطابق جمعرات کی شام دیر گئے قریب 6 بج کر 45 منٹ پر امر بگھ امام صاحب علاقے میں ایک گورنمنٹ پرائمری اسکول سے اچانک آگ لگ گئی۔ یہ اسکول علاقے کی بستی سے قریب آدھا کلومیٹر دوری پر واقع ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق علاقے میں پہلے سے ہی پانی کی قلت ہے جسکی وجہ سے مقامی لوگ آگ بجھانے میں ناکام رہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ مزکورہ اسکول کی طرف جانے والے راستے پر قریب دو فٹ برف جمع ہے جسکی وجہ اس راستے پر گاڑی نہیں چل پائی اور دیکھتے دیکھتے سارا اسکول راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔

لوگوں نے بتایا کہ کافی مشقت بعد اگرچہ فایر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار کسی طرح اسکول کے پاس پہنچے لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی اور اسکول کی عمارت جل چکی تھی۔
آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم مقامی لوگوں کے مطابق مذکورہ اسکول میں بجلی کا انتظام بھی تھا۔
یاد رہے کہ رواں ماہ کی 21 تاریخ کو شوپیان ضلع کے نادی گام علاقے میں بھی اسی طرح کے واقع میں ایک سرکاری میڈل اسکول میں آگ لگی تھی۔ میڈل اسکول کی عمارت کو بھی کافی نقصان پہنچا تھا تاہم اس اسکول میں بجلی کا کوئی انتظام نہیں تھا اور آگ لگنے کے وجوہات سامنے نہیں آئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.