پیپلز کانفرنس لیڈر اور راجیہ سبھا کے سابق ممبر نظیر احمد لاوے نے اغوا کے بعد قتل کیے گئے شاکر منظور نامی فوجی اہلکار کے گھر جاکر ان کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت پرسی کی۔
واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں 2 اگست 2020 کی شام عسکریت پسندوں نے شاکر منظور نامی ایک فوجی اہلکار کو اغوا کرلیا تھا۔ شاکر کی نیم بوسیدہ لاش ایک برس سے بھی زائد عرصے کے بعد گزشتہ ہفتے ضلع کولگام میں برآمد ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں؛ کشمیر: مغویہ فوجی اہلکار کی لاش 414 دنوں بعد برآمد
یہ بھی پڑھیں؛ شوپیاں: فوجی اہلکار کی آخری رسومات ادا کی گئی
سابق راجیہ سبھا ممبر نے شاکر کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے حق میں مغفرت کی دعا کی۔ انہوں نے شاکر منظور کے قتل کی شدید مذمت کی۔