ریاست جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان سے تعلق رکھنے والی جاسیہ اختر نامی لڑکی انڈین پریمیئر لیگ ٹی۔20 جو 6 مئی سے 11 مئی 2019 تک جے پور کے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا کے ٹیم میں منتخب ہوئیں۔
جاسیہ قومی سطح پر کھیلنے والی پہلی کشمیری خاتوں ہوں گی۔ جاسیہ ضلع شوپیان کے ایک چھوٹے سے گاؤں براری پورہ کاپرن کی رہنے والی ہیں۔
جاسیہ نے حالیہ چنڈی گڑھ میں منعقدہ میچوں میں بہترین کارکردگی دکھائی جسکے بعد جاسیہ کو بی سی سی آئی نے آئی پی ایل میں کھیلنے کے لیے منتخب کیا ہے۔
جاسیہ پنجاب کی خواتین ٹیم کی طرف سے قومی سطح پر کھیلیں گی۔
جاسیہ کے والد غلام محمد وانی نے اپنی بیٹی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'جاسیہ بچپن سے ہی محنتی لڑکی تھی'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'میری بیٹی نے پورے ملک میں میرا نام روشن کیا، میں خدا سے یہ دعا کر رہا ہوں کہ وہ تمام کو ایسی بیٹیاں دے جو اپنے ماں باپ کا نام روشن کریں'۔