ETV Bharat / state

Encounter started in Shopian: شوپیان تصادم میں تین جوان زخمی

author img

By

Published : Jan 26, 2022, 7:48 PM IST

Updated : Jan 26, 2022, 10:58 PM IST

شوپیان کے نوگام چک علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر میں تین جوان زخمی ہوگئے ہیں۔Encounter started in Shopian

شوپیان میں تصادم شروع
شوپیان میں تصادم شروع

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں بدھ کی شام عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا، جس میں تین فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔Encounter Started In Shopian

تفصیلات کے مطابق فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس نے ضلع کے چک نوگام علاقے کو عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

کشمیر زون پولیس
کشمیر زون پولیس

تلاشی آپریشن شروع ہونے کے دوران ہی عسکریت پسندوں نے فورسز اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کی وجہ سے تین فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔ جنکی شناخت سوم ویر کمار، سنیل کمار اور میانک سنگھ کے بطور ہوئی ہے۔

ابتدائی فائرنگ کے تبادلے کے بعد فورسز اہلکاروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر رکھا ہے اور تلاشی آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: SIT Report of Hyderpora Encounter: عامر کی بہن کا درد، جنھوں نے میرے بھائی کا قتل کیا آج وہی لوگ ثبوت پیش کر رہے ہیں

ابتدائی فائرنگ کے بعد بھی اب تک فورسز اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے بیچ کوئی آمنا سامنا نہیں ہوا ہے اور یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ عسکریت پسند اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر بھاگ گئے ہیں۔ تاہم فورسز اہلکاروں نے پورے علاقے کے داخلی و خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دیئے ہیں اور روشنی کا انتظام کرکے تلاشی آپریشن جاری ہے۔

Last Updated : Jan 26, 2022, 10:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.