ETV Bharat / state

شوپیان انکاؤنٹر: جیش کے اعلی کمانڈر سمیت دو عسکریت پسند ہلاک - sajad afghani

جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے راولپورہ علاقے میں گذشتہ تین دنوں سے جاری انکاؤنٹر کے دوران جیش محمد کے ٹاپ کمانڈر ولایت حسین عرف سجاد افغانی سمیت دو عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے راولپورہ علاقے میں گذشتہ تین دنوں سے جاری انکاؤنٹر کے دوران جیش محمد کے ٹاپ کمانڈر ولایت حسین عرف سجاد افغانی سمیت دو عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے راولپورہ علاقے میں گذشتہ تین دنوں سے جاری انکاؤنٹر کے دوران جیش محمد کے ٹاپ کمانڈر ولایت حسین عرف سجاد افغانی سمیت دو عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے راولپورہ علاقے میں گذشتہ تین دنوں سے جاری انکاؤنٹر کے دوران جیش محمد کے ٹاپ کمانڈر ولایت حسین عرف سجاد افغانی سمیت دو عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

شوپیان انکاؤنٹر: دو عسکریت پسند ہلاک، انکائونٹر جاری

author img

By

Published : Mar 15, 2021, 10:55 AM IST

Updated : Mar 15, 2021, 3:00 PM IST

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے راولپورہ علاقے میں تین روز سے جاری انکاؤنٹر میں اب تک دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے جبکہ انکاؤنٹر کے مقام پر تین رہائشی مکان بھی تباہ ہو گئے ہیں

شوپیان انکاؤنٹر: دو عسکریت پسند ہلاک، انکائونٹر جاری

ہفتہ کی صبح حفاظتی اہلکاروں نے راولپورہ، شوپیاں کو اس وقت محاصرے میں لے لیا جب انہیں علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ ہفتہ کی شام کو عسکریت پسندوں اور حفاظتی اہلکاروں کے مابین گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا، جو ابھی بھی جاری ہے۔

انکاؤنٹر کے دوران اب تک دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ جن کی شناخت شوپیاں کے نارہ پورہ کے رہنے والے جہانگیر احمد وانی ولد محمد عبداللہ وانی کے طور پر ہوئی ہے۔ جبکہ دوسرے عسکریت پسند کی شناخت جیش محمد کے ٹاپ کمانڈر ولایت حسین لون عرف سجاد افغانی کے بطور ہوئی ہے۔ جہانگیر احمد وانی کو گزشتہ روز ہلاک کیا گیا تھا تاہم سجاد افغانی آج صبح ہلاک کیا گیا ہے۔ سجاد افغانی ستمبر 2018 سے سرگرم تھا، جو راولپورہ علاقے کا رہنے والا تھا۔

وہیں، پولیس نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے ولایت حسین کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

گزشتہ روز ایک عسکریت پسند کی لاش برآمد کیے جانے کے بعد حفاظتی اہلکاروں کو علاقے میں مزید عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کا خدشہ تھا جس دوران علاقے کو لگاتار محاصرے میں رکھا گیا۔ اور آج صبح انکائونٹر کے مقام پر عسکریت پسندوں اور فورسز کے مابین پھر سے گولیوں کا تبادلہ شروع ہو گیا۔

تصادم کے دوران تین رہائشی مکانوں کو بھی زمین بوس کردیا گیا ہے۔

گزشتہ روز انکاؤنٹر کے دوران مقامی نوجوانوں نے فورسز اہلکاروں پر پتھراؤ کیا جنہیں منتشر کرنے کے لیے فورسز اہلکاروں نے پیلٹ اور آنسو گیس کا استعمال کیا، جس کے نتیجہ میں تین نوجوان زخمی ہوگئے ہیں جن میں پیلٹ لگنے سے زخمی ہوئے نظیر احمد وانی کو ضلع اسپتال شوپیان سے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پتھراؤ کے دوران ایک پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

Last Updated : Mar 15, 2021, 3:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.