ETV Bharat / state

Encounter in Shopian: شوپیاں انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک، ایک اے کے 47 اور تین پستول برآمد

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے بڑی مرگ الورہ علاقے میں سکیورٹی فوسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں ایک عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ جبکہ سیکورٹی فورسز نے تین پستول اور ایک اے کے 47 برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Encounter in Shopian

author img

By

Published : Jun 7, 2022, 4:04 PM IST

Updated : Jun 7, 2022, 9:36 PM IST

encounter in Shopian security forces on the job
شوپیاں میں انکاؤنٹر شروع

شوپیاں: جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے بڑی مرگ الورہ علاقے میں منگل کے روز عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی اطلا ہے، جبکہ جائے تصادم سے سیکورٹی فورسز نے تین پستول اور ایک اے کے 47 برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Encounter in Shopian

one militant killed in encounter in Shopian
: شوپیاں انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک

شوپیان ضلع کے بڑی مرگ الورہ علاقے کے باغیچوں میں دو سے تین عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز اہلکار جن میں فوج کی 34 آر آر، سی آر پی ایف کی 178 بٹالین اور جموں وکشمیر پولیس شامل ہیں نے کئی باغیچوں کو محاصرے میں لیکر سبھی ممکنہ راستوں کو بند کر کے تلاشی کارروائی شروع کی۔

شوپیاں انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک

تلاشی آپریشن کے دوران ایک باغیچے میں جب فورسز اہلکار داخل ہوئی تو وہاں موجود عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کی جس کے بعد طرفین کے درمیان فائرنگ شروع ہوا جو کچھ ہی منٹ تک جاری رہا، تاہم اس دوران ایک مقامی عسکریت پسند جسکی شناخت ندیم احمد راتھر ولد عبدل الرحمن راتھر ساکنہ اشموجی کولگام کے بطور ہوئی ہے ہلاک ہوگئے۔ shopian encounter one militant killed

encounter-in-shopian-security-forces-on-the-job
شوپیاں میں انکاؤنٹر شروع

ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مزید دو عسکریت پسند جائے تصادم سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ ہلاک ہونے والے عسکریت پسند ندیم راتھر کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے 27 مارچ 2020 کو عسکریت پسندی کا راستہ اختیار کیا تھا اور حزب المجاھدین تنظیم سے وابستہ تھے۔ ندیم نے عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہونے سے پہلے این ڈی اے ڈگری حاصل کی تھی اور وہ اسکاسٹ شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنسز میں بیچلر کی ڈگری حاصل کررہے تھے۔

فورسز اہلکاروں نے جائے تصادم سے تین پستول اور ایک اے کے 47 رائفل اور دیگر قابل اعتراض چیزیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

قبل ازیں کشمیر پولیس زون نے آفیشل ٹویٹر پر انکاؤنٹر کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے لکھا کہ شوپیاں کے بڑی مرگ الورہ باغات میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فروسز کے درمیان تصادم جاری ہے۔

Last Updated : Jun 7, 2022, 9:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.