شوپیاں:تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ترکوواگام علاقے میں سکیورٹی فوسز اورعسکریت پسندوں کے درمیاں تصادم ہونے کی اطلاع Encounter in Shopian ہے۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد پولیس فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ کارروائی شروع کی ہے۔
جونہی سکیورٹی فورسزنے تلاشی کارروائی انجام دی تو علاقے میں چھپے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر اندھا دھند گولیاں چلائی جس کے بعد علاقہ میں انکاؤنٹر کی شکل اختیار کر لی۔تازہ تفصیلات کے مطابق دنوں طرف سے گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔کشمیر پولیس زون نے افیسل ٹویٹر پر انکاؤنٹر کے بارے میں تفصیلات دی۔پولیس کے مطابق شوپیاں کے ترکوواگام علاقے میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فوسز کے درمیان انکاؤنٹر شروع ہوا ہے۔
خبر لکھنے تک انکاؤنٹر جاری تھا۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔